آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے کے کیس میں غلطی تسلیم کر لی۔
ڈیوڈ وارنر کے وکیل نے میڈیا کو آسٹریلوی بیٹر کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیوڈ وارنر نے ڈرنک اور ڈرائیو کو احمقانہ اور لاپروائی تسلیم کر لیا ہے۔
وارنر کے وکیل بوبی ہل نے کیس کی سماعت کے موقع پر سڈنی میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوڈ وارنر ڈرنک اینڈ ڈرائیو کیس کی ذمے داری قبول کریں گے، وہ جانتے ہیں کہ ان سے غلطی ہوئی، یہ لاپروائی تھی اور احمقانہ عمل تھا۔
وکیل نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر نے گاڑی میں بیٹھنے سے قبل شراب کے 3 گلاس پیے، وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، کیس کی سماعت آئندہ ماہ ہو گی۔
واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر گزشتہ ماہ پی ایس ایل کے دوران کچھ وقت گزارنے کے لیے سڈنی گئے تھے، سڈنی میں قیام کے دوران شراب پی کر ڈرائیو کرنے پر ان کو چارج کیا گیا تھا۔

























Leave a Reply