Skip to content
  • Tuesday, 16 June 2026
  • 4:10 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • امیگرنٹ ویزا سے متعلق امریکی حکام سے رابطے میں ہیں، امید ہے پروسیسنگ جلد بحال ہوگی: ترجمان دفتر خارجہ

حالیہ پوسٹس

  • پیپلز پارٹی نے پنجاب کے بجٹ پر اعتراضات اٹھا دیے، اجلاس طلب
  • اسپین پہلی مرتبہ فیفا ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کیپ ورڈی کو شکست نہ دے سکا، میچ بغیر کسی گول کے برابر
  • مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کے روح پرور مناظر
  • ایرانی حقوق کا احترام کرنے کے امریکی عزم کو جانچنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے: صدر مسعود پزشکیان
  • امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ کیلیفورنیا میں گر کر تباہ
تازہ ترین

امیگرنٹ ویزا سے متعلق امریکی حکام سے رابطے میں ہیں، امید ہے پروسیسنگ جلد بحال ہوگی: ترجمان دفتر خارجہ

DAILY MITHAN Jan 15, 2026 0


امیگرنٹ ویزا سے متعلق امریکی حکام  سے رابطے میں ہیں، امید ہے پروسیسنگ جلد بحال ہوگی: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان صورتحال کے پرامن حل کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ ایران میں امن و استحکام قائم رہے گا: ہفتہ وار بریفنگ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی امیگرنٹ ویزا کی پروسیسنگ سے متعلق امریکی حکام سے رابطے میں ہے اور  امید ہے کہ امیگرنٹ ویزا کی معمول کی آن لائن پروسیسنگ جلد بحال ہو جائے گی۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایران کی صورتحال سے متعلق پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، پاکستان صورتحال کے پرامن حل کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ ایران میں امن و استحکام قائم رہے گا۔

پاکستان صورتحال کے پرامن حل کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے: ترجمان

طاہر اندرابی نے کہا کہ ایران پاکستان کا ہمسایہ ملک اور عالمی برادری کا اہم رکن ہے لہٰذا پاکستان ایران کو ایک دوست اور برادر ملک کے طور پر پُرامن اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہے،  پاکستان اور ایران کے عوام کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی روابط ہیں، پُرامن اور مستحکم ایران پاکستان کے مفاد میں ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ  ایران میں حالیہ احتجاجات عام شہریوں کو درپیش معاشی مشکلات کے باعث سامنے آئے ہیں مگر امید ہے ایرانی حکومت کے اعلان کردہ معاشی امدادی اقدامات عوامی مشکلات کم کریں گے، ایران ایک مضبوط اور باحوصلہ قوم ہے جس نے ماضی میں متعدد چیلنجز کا سامنا کیا ہے لہٰذا پاکستان کو ایرانی عوام اور قیادت کی دانشمندی پر مکمل اعتماد اور یقین ہے کہ ایرانی قوم ان چیلنجز پر قابو پا کر مزید مضبوط ہو کر اُبھرے گی۔

 ایران میں پاکستانی شہریوں کی معاونت کے لیے تہران میں پاکستانی سفارتخانہ متحرک ہے:
ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے ایران سے متعلق جاری ٹریول ایڈوائزری کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستانی شہری ایران کے سفر کے دوران انتہائی احتیاط اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں جب کہ ایران میں پاکستانی شہریوں کی معاونت کے لیے تہران میں پاکستانی سفارتخانہ متحرک ہے،  پاکستانی سفیر اور ان کی ٹیم شہریوں کی سلامتی کے لیے بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔

امریکی امیگرنٹ ویزا کی معمول کی آن لائن پروسیسنگ جلد بحال ہو جائے گی:  ترجمان

امیگرنٹ ویزا کی معطلی سے متعلق ترجمان نے کہا کہ پاکستان  امریکی امیگرنٹ ویزا کی پروسیسنگ سے متعلق امریکی حکام سے رابطے میں ہے، امیگرنٹ ویزا کی معمول کی آن لائن پروسیسنگ جلد بحال ہو جائے گی، پاکستان کامؤقف ہے کہ یہ امریکی امیگریشن پالیسیوں کا اندرونی جائزہ عمل ہے۔

بھارتی آرمی چیف کے الزامات کی سختی سے تردید

اس کے علاوہ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی آرمی چیف کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے دہشتگردی کےالزامات سیاسی مقاصد کے لیے گھڑی گئی من گھڑت کہانی ہیں، پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف قربانیاں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں، پاکستان کے خلاف بھارتی الزامات خود بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ افغانستان سمیت خطے میں بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگرد نیٹ ورکس کی نشاندہی کی گئی ہے، بھارت کی جانب سے ماورائے عدالت قتل اور ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کی مثالیں ریکارڈ پر ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو اشتعال انگیز بیانات سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے اور بھارت میں بڑھتا ہوا انتہاپسندانہ اور مذہبی بنیادوں پر تشدد خطے کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
اسپین پہلی مرتبہ فیفا ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کیپ ورڈی کو شکست نہ دے سکا، میچ بغیر کسی گول کے برابر
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
تازہ ترین
امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ کیلیفورنیا میں گر کر تباہ
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
تازہ ترین
روس کا TU-22 اسٹریٹیجک بمبار طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
منہ میں چھالوں سے پریشان؟ تو 9 آسان طریقے ان سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
ن لیگ نے پی ڈی ایم میں ہماری پیٹھ میں چھراگھونپا، ن لیگ کی حکومت مفلوج ہے: ایمل ولی
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
معاہدےکا مطلب یہ نہیں کہ امریکی اور اسرائیلی جرائم بھول جائینگے یا معاف کردینگے، ایران
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
آخر ٹی وی کے ریموٹ کنٹرول میں بہت زیادہ بٹن کیوں ہوتے ہیں جو کبھی استعمال بھی نہیں ہوتے؟
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
بھارت نے بنگلا دیشی وزیراعظم کے مشیر کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا، ائیرپورٹ پر پوچھ گچھ بھی کی گئی
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک دن کا آغاز کیسے کرتے ہیں؟ ان کی زبانی جانیں
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
کیا پنجاب یونیورسٹی نے حیات شخصیات پر پی ایچ ڈی کی پالیسی تبدیل کر دی؟
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
جی بی کے 6 حلقوں میں نتائج پر اعتراضات مسترد، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی نشستیں برقرار
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
پی سی بی نے سینٹرل کانٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
کیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
پنکی نے سابق شوہر سے کوکین بنانا سیکھا اور طلاق کے بعد اپنا کام شروع کیا، عبوری چالان
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
test123123
andrew571224 Jun 15, 2026
تازہ ترین
Pinco Online Kazino (Пинко) 2026 – Yeni Oyunçular üçün Bonuslar
Jun 15, 2026
تازہ ترین
test123123
andrew571224 Jun 15, 2026
تازہ ترین
وزیر خزانہ نے سپر ٹیکس کے مکمل خاتمے کا عندیہ دیدیا
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
چین کا نیا تعمیراتی منصوبہ جو حیران کر دینے والا ہے
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
علی ظفر نےکینیڈا میں نیا ریکارڈ قائم کردیا، 45 ہزار سے زائد افراد کی کانسرٹ میں شرکت
DAILY MITHAN Jun 15, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پیپلز پارٹی نے پنجاب کے بجٹ پر اعتراضات اٹھا دیے، اجلاس طلب
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
پاکستان
گلگت بلتستان کے 7 حلقوں میں انتخابی اعتراضات پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
پاکستان
امریکا اور ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
پاکستان
بجٹ ریلیف پرمبنی ہے، ہم خوشحالی کے دور میں داخل ہو رہے ہیں: عطا تارڑ کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026