Skip to content
  • Thursday, 14 May 2026
  • 12:08 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • شاید کچھ لوگوں کو بات پسند نہ آئے، ورلڈکپ میں پاکستان کے جیتنے کے امکانات روشن ہیں: ایشون

حالیہ پوسٹس

  • انگلینڈ کی سابق ویمن پلیئر سارہ ٹیلر انگلینڈ مینز ٹیم کی فیلڈنگ کوچ مقرر
  • بارکھان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں سکیورٹی فورسزکے 5 اہلکار شہید،7 دہشتگرد بھی ہلاک
  • پاکستان کی سابق قومی بیڈمنٹن چیمپئن پلوشہ بشیر نےکینیڈا میں ماسٹرز ٹورنامنٹ جیت لیا
  • صدر پاکستان کی جانب سے ملنے والا تمغہ امتیاز میرے لیے اعزاز کی بات ہے، شاہد آفریدی
  • نیتین یاہو نے ایران جنگ کے دوران امارات کا خفیہ دورہ کیا اور اماراتی صدر سے ملاقات کی: اسرائیلی وزیراعظم آفس
Headline تازہ ترین

شاید کچھ لوگوں کو بات پسند نہ آئے، ورلڈکپ میں پاکستان کے جیتنے کے امکانات روشن ہیں: ایشون

DAILY MITHAN Feb 5, 2026 0


شاید کچھ لوگوں کو بات پسند نہ آئے، ورلڈکپ میں پاکستان کے جیتنے کے امکانات روشن ہیں: ایشون

فوٹو: فائل 

سابق بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے جیتنے کے امکانات کو روشن قرار دیا ہے۔

ایشون نے اپنے یوٹیوب چینل پر پاکستان اسکواڈ کے تجزیے کے دوران ٹیم کے امکانات پر بات کی۔

سابق بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے کہا کہ شاید کچھ لوگوں کو یہ بات پسند نہ آئے، لیکن میں صرف کرکٹ کی بات کر رہا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ اس ورلڈ کپ میں پاکستان کے جیتنے کے امکانات واقعی بہت اچھے ہیں۔

ایشون کے مطابق پاکستان کے اوپنرز اور بولرز ٹیم کی بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ان کی اوپننگ جوڑی ہے۔ بابر اعظم اوپن نہیں کریں گے بلکہ صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب اوپن کریں گے۔ صائم ایوب پاور پلے میں بیٹنگ کے دوران متاثر کن رہے ہیں۔

ایشون نے کہا کہ بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی کا پاور پلے میں اکانومی ریٹ 6.5 ہے۔ ابرار احمد اور نواز بھی اچھے  بولرز ہیں ، نواز کنٹرول کے ساتھ اور ابرار اپنی انفرادیت کی وجہ سے خطرناک ہیں۔

39 سالہ ایشون نے پاکستان ٹیم کی کمزوریوں کا بھی ذکر کیا، جن میں بعض اہم کھلاڑیوں کی غیر مستقل کارکردگی اور ٹیم کمبی نیشن کے فیصلے شامل ہیں، تاہم انہوں نے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی صلاحیت کو بھی تسلیم کیا۔

انہوں نے کہا پاکستان کی کمزوری بابر اعظم کا مڈل آرڈر میں آنا ہے، جبکہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی ڈیتھ اوورز میں بولنگ زیادہ مؤثر نہیں رہی۔ شاداب خان کی بیٹنگ اور بولنگ فارم میں بھی کمی آئی ہے۔

آخر میں ایشون نے کہا کہ مجموعی طور پر پاکستان کی ٹیم مضبوط ہے ، البتہ کمزوریاں بھی ہیں لیکن ان کے پاس سلمان علی آغا جیسے کھلاڑی بھی موجود ہیں جن کا اکثر ذکر نہیں کیا جاتا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا۔پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ ہفتے کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
انگلینڈ کی سابق ویمن پلیئر سارہ ٹیلر انگلینڈ مینز ٹیم کی فیلڈنگ کوچ مقرر
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کی سابق قومی بیڈمنٹن چیمپئن پلوشہ بشیر نےکینیڈا میں ماسٹرز ٹورنامنٹ جیت لیا
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
صدر پاکستان کی جانب سے ملنے والا تمغہ امتیاز میرے لیے اعزاز کی بات ہے، شاہد آفریدی
DAILY MITHAN May 13, 2026
تازہ ترین
ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کروڑوں روپےکی مبینہ مالی بےضابطگیوں کا انکشاف
DAILY MITHAN May 13, 2026
تازہ ترین
ایران اب بھی اپنی میزائل صلاحیتوں کو 70 فیصد تک برقرار رکھے ہوئے ہے: امریکی انٹیلی جنس رپورٹ
DAILY MITHAN May 13, 2026
تازہ ترین
بھارتی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس کا پاکستان سے مذاکرات کا اشارہ
DAILY MITHAN May 13, 2026
تازہ ترین
سلمان اکرم راجہ کا الزام
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں 15 مئی کو ہونے والا اے لیول ریاضی کا پرچہ ملتوی
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
لیاقت شہیدکی قربانی کا قومی سطح پر اعتراف، ستارہ شجاعت سے نوازاگیا، ایوارڈ شہید کی والدہ نے وصول کیا
DAILY MITHAN May 13, 2026
تازہ ترین
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دو روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں آئندہ 3 روز موسم شدید گرم رہنے کا امکان
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
منشیات فروش انمول عرف پنکی کا تذکرہ سینیٹ کمیٹی اجلاس تک جا پہنچا
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کی دو خواتین نے سیلنگ میں نئی تاریخ رقم کردی
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی معیشت کا گیم چینجر ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی 16 ماہ سے خاموش
DAILY MITHAN May 13, 2026
تازہ ترین
حکومت کا اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں سے مشاورت کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو آئرن ڈوم دفاعی نظام بھیجا، امریکی سفیر برائے اسرائیل
DAILY MITHAN May 13, 2026
تازہ ترین
8 ارب روپے سے زائد خسارہ ختم، دو سال میں ریلوے منافع بخش ادارہ بن گیا
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی کے بنیادی انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلئے 10 ارب روپے سے زائد کی منظوری
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
ایسا ملک جہاں زمین پر گرے آم اٹھانے پر بھی 10 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ ہے
DAILY MITHAN May 13, 2026
Headline تازہ ترین
حنیف عباسی کیخلاف احتجاج کیلئے شہری پارلیمنٹ احاطے میں کیسے گُھسا؟ دلچسپ حقائق سامنے آگئے
DAILY MITHAN May 13, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
بارکھان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں سکیورٹی فورسزکے 5 اہلکار شہید،7 دہشتگرد بھی ہلاک
DAILY MITHAN May 13, 2026
پاکستان
افغانستان ہندوتوا کی پراکسی بنا ہوا ہے، دہلی اورکابل میں کوئی فرق نہیں: خواجہ آصف
DAILY MITHAN May 13, 2026
پاکستان
ایوان صدر میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں تقسیم اعزازات کی تقریب، صدر مملکت نےاعزازات تقسیم کیے
DAILY MITHAN May 13, 2026
پاکستان
پاکستان ڈیجیٹل سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مقام بنتا جارہا ہے: اسحاق ڈار
DAILY MITHAN May 13, 2026