Skip to content
  • Wednesday, 20 May 2026
  • 3:53 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ایک عام غلطی جو کم کھانے یا ورزش کرنے کے باوجود موٹاپے کا شکار بنا دیتی ہے

حالیہ پوسٹس

  • امریکی سینیٹ نے ایران کی ناکہ بندی ختم کرنےکی قرارداد منظورکرلی
  • ایران نے میناب اسکول کروز میزائل اڈے پر واقع ہونے کے امریکی دعوے کی تردید کر دی
  • ایران کا عظیم اور با اثر طاقت کے طور پر ابھرنا براہ راست آبادی میں اضافے سے جڑا ہے: سپریم لیڈر
  • کراچی میں تاجر کو زدوکوب کرنے کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اےکو عہدے سے ہٹا دیا گیا
  • ایران پر 2 سے 3 روز میں حملہ کرسکتے ہیں، صدر ٹرمپ نے خبردار کر دیا
Headline تازہ ترین

ایک عام غلطی جو کم کھانے یا ورزش کرنے کے باوجود موٹاپے کا شکار بنا دیتی ہے

DAILY MITHAN Jan 19, 2026 0


ایک عام غلطی جو کم کھانے یا ورزش کرنے کے باوجود موٹاپے کا شکار بنا دیتی ہے

یہ غلطی متعدد افراد کرتے ہیں / فائل فوٹو

کم کھانے یا ورزش کرنے کے باوجود جسمانی وزن میں اضافہ ہورہا ہے یا دیگر طبی مسائل کا سامنا ہورہا ہے؟ تو ہوسکتا ہے کہ یہ آپ کی ہی ایک عام عادت کا نتیجہ ہو۔

بیشتر افراد کو علم ہے کہ کھانے کی مقدار صحت اور جسمانی وزن کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہے مگر محققین کی جانب سے یہ دریافت کیا گیا ہے کہ خوراک کے اوقات بھی اہم ہیں۔

تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا ہے کہ رات گئے آخری غذا کھانے کے مقابلے میں زیادہ تر کیلوریز شام میں ہی جزو بدن بنانا اچھی صحت کے لیے بہترین حکمت عملی ہے۔

جسمانی توانائی کے اخراج میں مددگار مالیکیولر میکنزم کا تعلق جسمانی گھڑی سے ہوتا ہے اور یہ جسمانی گھڑی صحت کے متعدد پہلوؤں کو کنٹرول کرتی ہے۔

دن گزرنے کے ساتھ ہمارا میٹابولزم کم مؤثر ہونے لگتا ہے۔

کھانے کے اوقات پر ہونے والی تحقیق

جرنل اوبیسٹی ریویوز میں شائع ایک حالیہ تحقیق میں 485 بالغ افراد پر ہونے والے 9 کلینیکل ٹرائلز کا تجزیہ کیا گیا۔

تحقیق میں دریافت ہوا کہ جو افراد دن بھر کی زیادہ تر کیلوریز کا استعمال شام تک کرلیتے ہیں، ان کا جسمانی وزن دیگر افراد کے مقابلے میں کافی حد تک کم ہوتا ہے۔

اس عادت سے بلڈ شوگر اور بلڈ کولیسٹرول لیول بھی بہتر ہوتا ہے جبکہ انسولین کی حساسیت بڑھ جاتی ہے۔

اکتوبر 2022 میں جرنل سیل میٹابولزم میں شائع تحقیق دریافت کیا گیا کہ رات گئے کھانا کھانے کی عادت موٹاپے کا خطرہ بڑھاتی ہے جبکہ جسمانی وزن میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

تاخیر سے کھانا نقصان دہ کیوں؟

اکتوبر 2022 کی تحقیق میں موٹاپے کے شکار 16 افراد کو شامل کیا گیا تھا اور ہر ایک کے لیے کھانے کے اوقات طے کیے گئے اور ایک ہی قسم کا کھانا کھانے کا کہا گیا۔

ان افراد میں کھانے کے اوقات کے جسم پر مرتب اثرات کا جائزہ بھی لیا گیا اور دیکھا گیا کہ جسم کس طرح چربی کا ذخیرہ کرتا ہے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ تاخیر سے کھانے کی عادت سے بھوک اور کھانے کی خواہش میں کردار ادا کرنے والے ہارمونز پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور لوگوں میں زیادہ کھانے کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ تاخیر سے کھانا کھانے والے افراد کا جسم کیلوریز کو سست روی سے جلاتا ہے اور جسم میں چربی زیادہ جمع ہونے لگتی ہے۔

یعنی اگر وہ کم کھانا بھی کھائیں تو بھی چربی بڑھنے سے موٹاپا طاری ہوجاتا ہے۔

دیگر تحقیقی رپورٹس میں بھی اسی طرح کے نتائج سامنے آئے۔

جونز ہوپکنز یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں دریافت ہوا کہ رات 10 بجے کھانا کھانے والے نوجوان شام 6 بجے کھانے والے افراد کے مقابلے میں کم مقدار میں جسمانی چربی گھلاتے ہیں جبکہ ان کا بلڈ شوگر لیول 20 فیصد زیادہ ہوتا ہے، جس سے وقت گزرنے کے ساتھ ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

محققین کے مطابق اس سے واضح ہوتا ہے کہ صرف یہی اہم نہیں کہ آپ کیا کھا رہے ہیں بلکہ کب کھا رہے ہیں یہ بھی اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاخیر سے کھانے سے بلڈ گلوکوز کے افعال پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ جسم بھی کم مقدار میں چربی گھلاتا ہے۔

کونسا وقت غذا کے استعمال کے لیے بہترین ہوتا ہے؟

محققین کے مطابق صبح ہمارا جسم انسولین بنانے کے حوالے سے زیادہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے، جبکہ اس وقت انسولین کی حساسیت بھی زیادہ ہوتی ہے، یعنی مسلز زیادہ بہتر طریقے سے خون میں موجود شکر کو جذب اور استعمال کرپاتے ہیں۔

مگر جیسے جیسے دن گزرتا ہے، انسولین کی حساسیت گھٹنے لگتی ہے اور رات کے وقت لبلبلے کے خلیات سست اور بلڈ شوگر کے حوالے سے کم ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔

ایک اور اہم عنصر lipase نامی ایک enzyme ہے جو ہمارے چربی کے خلیات چربی میں خارج کرتے ہیں۔

یہ enzyme رات کے وقت زیادہ متحرک ہوتا ہے جس سے ہمارے جسمانی اعضا کو نیند کے دوران توانائی ملتی ہے۔

مگر محققین نے دریافت کیا کہ رات گئے کھانے سے اس enzyme کے افعال متاثر ہوتے ہیں اور جسم چربی کی کم مقدار گھلاتا ہے۔

چند عام چیزیں جن کو عادت بنانا ضروری ہے

کھانے کے اوقات پر تحقیقی کام کرنے والے ماہرین نے ایسی غذائی عادات بھی بتائی ہیں جن پر عمل کرنے سے جسمانی وزن میں کمی لانا آسان ہوتا ہے جبکہ صحت کو ٹھیک رکھنا ممکن ہوجاتا ہے۔

ان کے مطابق ناشتہ لازمی کریں، رات کا کھانا جلد کھالیں یا کم از کم سونے سے 2 یا 3 گھنٹے قبل لازمی کھالیں، رات کا کھانا دن بھر کی سب سے کم مقدار والی غذا ہونی چاہیے جبکہ ہر ہفتے کم از کم 5 دن تک کھانے کے یکساں اوقات کو معمول بنائیں۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
امریکی سینیٹ نے ایران کی ناکہ بندی ختم کرنےکی قرارداد منظورکرلی
DAILY MITHAN May 20, 2026
تازہ ترین
ایران نے میناب اسکول کروز میزائل اڈے پر واقع ہونے کے امریکی دعوے کی تردید کر دی
DAILY MITHAN May 20, 2026
تازہ ترین
ایران پر 2 سے 3 روز میں حملہ کرسکتے ہیں، صدر ٹرمپ نے خبردار کر دیا
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
اداکارہ سونیا حسین نے فلم سائیکو کے سیٹ کا یادگار واقعہ سنادیا
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
ڈاکٹر آصف محمود دوسر ی بار امریکی کمیشن کے رکن مقرر
DAILY MITHAN May 20, 2026
تازہ ترین
پنکی سے رابطےکے الزام میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکاروں کو حراست میں لےلیا گیا
DAILY MITHAN May 19, 2026
تازہ ترین
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایچ ای سی سے یونیورسٹیوں میں منشیات کے استعمال کیخلاف اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی
DAILY MITHAN May 19, 2026
Headline تازہ ترین
شمالی وزیرستان کے نوجوان نے ملک بھر میں کم عمر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا
DAILY MITHAN May 19, 2026
تازہ ترین
پاکستان کا دشمن اب بری نظر ڈالنےکی جرات نہیں کرےگا، وزیراعظم شہباز شریف
DAILY MITHAN May 19, 2026
Headline تازہ ترین
سائنسدانوں نے پہلی بار مصنوعی انڈے سے چوزے کی پیدائش میں کامیابی حاصل کرلی
DAILY MITHAN May 19, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدودکی بندش میں 24 جون تک توسیع
DAILY MITHAN May 19, 2026
Headline تازہ ترین
روزانہ چند انگور کھانے کا یہ فائدہ آپ کو ضرور پسند آئے گا
DAILY MITHAN May 19, 2026
Headline تازہ ترین
اسلامیہ کالج میں خاتون لیکچرار کو ہراساں کرنے والے طلباء معطل
DAILY MITHAN May 19, 2026
تازہ ترین
سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 22 خوارج ہلاک کردیے
DAILY MITHAN May 19, 2026
Headline تازہ ترین
ایکس (ٹوئٹر) میں ماہانہ فیس ادا نہ کرنیوالے صارفین اب روزانہ صرف 50 پوسٹس کرسکیں گے
DAILY MITHAN May 19, 2026
Headline تازہ ترین
10 سیکنڈ میں بتا سکتے ہیں کہ کس گلاس میں زیادہ پانی موجود ہے؟
DAILY MITHAN May 19, 2026
Headline تازہ ترین
سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیاگیا، راستےکی بندش سے شہری مشکلات سے دوچار
DAILY MITHAN May 19, 2026
Headline تازہ ترین
اس ‘بچے’ کی حقیقی عمر آپ کو دنگ کر دے گی
DAILY MITHAN May 19, 2026
Headline تازہ ترین
ثنا یوسف قتل کیس میں کب کیا ہوا؟ اس اہم کیس کی تفصیل جانیے
DAILY MITHAN May 19, 2026
Headline تازہ ترین
شدید گرمی کے دوران رات کو اے سی استعمال کرنے سے نیند کیوں متاثر ہوتی ہے؟
DAILY MITHAN May 19, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی میں تاجر کو زدوکوب کرنے کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اےکو عہدے سے ہٹا دیا گیا
DAILY MITHAN May 20, 2026
پاکستان
ثنا یوسف قتل کیس کا فیصلہ آگیا، ملزم عمر حیات کو سزائے موت سنادی گئی
DAILY MITHAN May 19, 2026
پاکستان
سیاست نہ کرنے کی یقین دہانیوں کے بعد بشریٰ فیملی کیلئے ریلیف
DAILY MITHAN May 19, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت کا زمینداروں سے 2 لاکھ 25 ہزار ٹن گندم خریدنے کا اعلان
DAILY MITHAN May 19, 2026