آبنائے ہرمزکھولنےکا آپریشن عارضی روکنے اور ایران ڈیل پر پیشرفت سے متعلق ٹرمپ کے اعلان پر پاکستان اور دیگرایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی آگئی۔
کورین کاسپی میں 7.85 فیصد اور شنگھائی کمپوزٹ 1.27 فیصد اضافہ دیکھا گیا، اس کے علاوہ ہانگ کانگ اور بھارتی اسٹاک میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا جہاں 100 انڈیکس میں 1.86 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 100 انڈیکس 3066 پوائنٹس اضافے سے 167808 پر چلا گیا۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جہاں ڈبلیو ٹی آئی 100.6 ڈالراور برینٹ خام تیل 108 ڈالر فی بیرل کی سطح پرآگیا۔


























Leave a Reply