Preloader

میرپور : آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، غیر سرکاری نتائج کے مطابق اب تک ن لیگ کے امیدوار آگے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر انتخابات 2026 کے پہلے مرحلے میں میرپور کے 13 حلقوں کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایل اے6، بھمبر2 سماہنی،195 میں سے 61 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد رزاق 12323وو ٹ لے کر آگے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے علی شان 7164ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔

ضلع میر پور کے 6 انتخابی حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 14 لاکھ ایک ہزار 439 ہے، ڈویژن میں ووٹنگ کے لیے 2 ہزار 454 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے، میرپور میں 597، کوٹلی میں 1107اور بھمبر میں 608 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *