Preloader

بھارتی اداکارہ حنا خان کا عامر خان کی گوری سپراٹ سے تیسری شادی پر بیان وائرل ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرویو میں اداکارہ حنا خان نے کہا تیسری شادی کرنے پر عامر خان کی عوامی ساکھ متاثر ہوسکتی ہے۔

گفتگو کے دوران اداکارہ روبینا دلیق کا کہنا تھا کہ کسی بھی معروف شخصیت کی ذاتی زندگی اس کے کام کے بارے میں عوام کی رائے پر اثر انداز ہوتی ہے۔

اس پر حنا خان نے کہا کہ اگر یہی منطق ہے تو پھر عامر خان کی کوئی بھی فلم کامیاب نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کیا گوری سے ان کی شادی کم متنازع ہے؟ ایک عام شخص یہی سوچے گا کہ واقعی، پھر سے شادی؟ ایک اور رشتہ بھی ختم کر دیا؟ ہمارے معاشرے میں بار بار شادی کرنا اچھا نہیں سمجھا جاتا۔

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

واضح رہے کہ حنا خان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عامر خان کو گوری سپراٹ سے شادی پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ عامر خان اور گوری سپراٹ 5 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔

عامر خان نے پہلی شادی رینا دتہ سے 1986 میں کی تھی، جبکہ 2005 میں انہوں نے کرن راؤ سے دوسری شادی کی، ان کے رینا دتہ سے 2 بچے جنید اور آئرہ خان ہیں جبکہ کرن راؤ سے 1 بیٹا آزاد ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *