میرپور : آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، غیر سرکاری نتائج کے مطابق مجمموعی طور پر اب تک ن لیگ کے امیدوار آگے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر انتخابات 2026 کے پہلے مرحلے میں میرپور کے 13 حلقوں کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی ہدایت پر میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں میں پولنگ شام 6 بجے تک جاری رہی۔
ایل اے 8 کوٹلی ون راج محل 155میں سے 109پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے ملک ظفر اقبال 14197ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے ملک نواز 8173ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن آزاد کشمیر راجہ شکیل کا کہنا ہے کہ میرپور میں پولنگ کا عمل مجموعی طور پر پرامن رہا، پولنگ کے دوران ایک دو واقعات پیش آئے لیکن زیادہ شکایت نہیں آئی۔
میڈیا سے گفتگو میں راجہ شکیل کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ میرپور کا ووٹر ٹرن آؤٹ 50 فیصد سے زیادہ ہوگا، پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مسلسل آرہے ہیں تاہم ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے میں وقت لگے گا۔
