تازہ ترین
جنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز کی سکیورٹی کے لئے بحری مشن تعینات کرنے کا فیصلہکاویا مارن نے اپنی شادی کی خوشی میں ملازمین کو قیمتی تحفہ دے دیاسپریم اور ہائی کورٹ ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند طلبا کی بڑی مشکل آسان ہوگئیپاکستان کی سلطان اذلان شاہ کپ میں دوسری کامیابی، امریکا کو 1-5 سے شکستمستونگ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 دہشتگرد ہلاکشہریار منور نے ’درِ نجات‘ میں ’امان گجر‘ کے کردار پر خاموشی توڑ دیاسرائیل نے غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی گاڑی پر حملہ کر دیا، 3 فلسطینی شہیدجنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز کی سکیورٹی کے لئے بحری مشن تعینات کرنے کا فیصلہکاویا مارن نے اپنی شادی کی خوشی میں ملازمین کو قیمتی تحفہ دے دیاسپریم اور ہائی کورٹ ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند طلبا کی بڑی مشکل آسان ہوگئیپاکستان کی سلطان اذلان شاہ کپ میں دوسری کامیابی، امریکا کو 1-5 سے شکستمستونگ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 دہشتگرد ہلاکشہریار منور نے ’درِ نجات‘ میں ’امان گجر‘ کے کردار پر خاموشی توڑ دیاسرائیل نے غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی گاڑی پر حملہ کر دیا، 3 فلسطینی شہید
تازہ ترین

شہریار منور نے ’درِ نجات‘ میں ’امان گجر‘ کے کردار پر خاموشی توڑ دی

اداکار شہریار منور نے ’درِ نجات‘ میں اپنے کردار امان گجر کے کردار پر لوگوں کے ویوز کے بعد خاموشی توڑ دی ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ کی گزشتہ قسط میں ثانیہ سعید (خوش بخت) کی زندگی دکھائی گئی ہے جس میں ابوبکر کے والد کا کردار بھی شہریار منور (امان گجر) نے ہی انجام دیا ہے۔

گزشتہ روز دکھایا گیا ہے کہ امن گجر پروفیسر ہیں اور وہ خوشبخت کے گھر میں آتے ہیں اور ان کے والد رہائش کے لیے انہیں کمرہ دے دیتے ہیں وہاں سے ان کی اور خوش بخت کی محبت پروان چڑھتی ہے۔

درِ نجات کی حالیہ قسط میں شہریار منور ’امان گجر‘ کے روپ میں ماضی کے مناظر میں نظر آئے۔ امان، ابوبکر کے والد اور خوش بخت کے شوہر ہیں اپنی جوانی کے دنوں میں امان ایک فلرٹی مزاج کے انسان تھے جبکہ خوش بخت (جن کا کردار سحر ہاشمی نے ادا کیا ہے) ایک سادہ لوح مگر جذباتی اور جلد باز خاتون تھیں۔

’درِ نجات‘ کے یہ فلیش بیک مناظر بے حد توجہ حاصل کر رہے ہیں اور شہریار منور کی جانب سے ’امان‘ جیسے ناگوار اور ہراساں کرنے والے کردار کی پیشکش پر شائقین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آ رہے ہیں انہیں جہاں ایک طرف بے حد سراہا جا رہا ہے۔

تاہم اب شہریار منور نے ’امان‘ کے کردار میں اپنی اداکاری پر عوام کے تبصروں کا انتہائی کشادہ دلی سے جواب دیا جب ایک مداح نے لکھا کہ ابوبکر کا ابا جس طرح دیکھ رہا ہے مجھے اسکرین کے اس پار بیٹھے ہوئے بھی ہراسانی  کا احساس ہو رہا ہے تو اداکار نے جواب دیا کہ ”یہی تو میرا ٹاسک  تھا… میں اسے ایک تعریف کے طور پر قبول کرتا ہوں۔“

انہوں نے امان جیسے لوگوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ”امان گجر جیسے درندے ہمارے درمیان ہی موجود ہوتے ہیں اور اکثر لوگوں کی نظروں میں نہیں آتے، والدین کو اپنے بچوں کے ساتھ بہتر انداز میں بات چیت کرنی چاہیے تاکہ ہم انہیں ایسے درندوں سے محفوظ رکھ سکیں۔

اپنی رائے دیں