نیویارک: گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری انجام کو پہنچ گیا۔
نیویارک کی عدالت نے ملزم نکھل گپتا کو 19 سال 5 ماہ قید کی سزا سنائی جبکہ ملزم پہلے ہی اپنے جرم کا اعتراف کرچکا ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کے پروسیکیوٹرز نے نکھل گپتا کے خلاف الزامات پڑھ کر سنائے، مقدمے میں مطلوب ایک اور ملزم بھارتی را ایجنٹ وکاش یادو بھارت میں روپوش ہے۔
رپورٹ کے مطابق عدالت کے باہر مودی اور جے شنکر کے ہتھکڑیوں میں جکڑے پوسٹر بھی لگادیے گئے ہیں جبکہ عدالت کے باہر سکھوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو خالصتان کے نعرے لگارہی تھی۔
