Preloader

پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے خفیہ منگنی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

گلوکار عاصم اظہر کے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس سے متعلق یہ قیاس آرائیاں کی گئیں کہ انہوں نے خفیہ طور پر منگنی کرلی ہے۔

تاہم اب انسٹاگرام پر گلوکار نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ ’شوٹ تھی بھائی، سیٹ سے کسی نے پکچر لیک کردیں، اب کیا کرسکتے ہیں، ایسے اسٹنٹ کا شوق نہیں انشا اللہ جب ہوگی تو دھوم دھام سے ہوگی۔‘

واضح رہے کہ گلوکار کریم رنگ کے روایتی لباس میں ایک خاتون کے ساتھ بیٹھے دکھائی دیے، جنہوں نے دیدہ زیب کام سے مزین ہلکے سبز رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا۔

تقریب میں مہمانوں اور شادی کی مناسبت سے کی گئی آرائش نے اس منظر کو شادی یا منگنی کی تقریب کا تاثر دیا۔

تصاویر اور ویڈیوز سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے سوالات کرنا شروع کر دیے کہ کیا یہ واقعی شادی کی تقریب تھی یا نہیں؟

اس سے قبل رمضان 2026ء میں دونوں کے نکاح کی افواہیں بھی گردش کرنے لگیں، تاہم ان میں سے کسی کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

حالیہ تصاویر سامنے آنے سے چند روز قبل ایک کنٹینٹ کری ایٹر نے ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں شوبز شخصیات کی ممکنہ شادیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عاصم اظہر، ہانیہ عامر اور اداکارہ صبا قمر کے نام بھی لیے گئے تھے۔

ہانیہ نے اس دعوے پر مزاحیہ انداز میں ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آہستہ بولو، بے ہوش نہ ہو جائیں۔

واضح رہے کہ عاصم اظہر نے اس سے قبل اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر میرب علی سے منگنی کی تھی تاہم بعد ازاں دونوں اسے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *