Preloader

پنجاب میں سولر پینل اسکیم فیز 2 کے حوالے سے لوگوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔

سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لکھا کہ سولر پینل اسکیم فیز 2 کو 90 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت توانائی کے شعبے سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں انہوں نے “سی ایم سولر پینل اسکیم فیز ٹو” کی باضابطہ منظوری دیتے ہوئے اس اسکیم کے تحت مستحق افراد کی تعداد 90 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا حکم دے دیا۔

گورنمنٹ اسکیمز کی تمام خبریں

اجلاس میں سیکرٹری انرجی نے صوبے میں جاری اور مجوزہ توانائی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی، وزیراعلیٰ نے توانائی کے متبادل ذرائع کے فروغ اور عوامی ریلیف کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے۔

مریم نواز نے چولستان کے مکینوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 5 ہزار سولر پینلز کی فراہمی کے پائلٹ پراجیکٹ کی بھی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے تمام بڑے اسپتالوں کا انرجی آڈٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ اسپتالوں میں بجلی کے لوڈ کے مطابق الیکٹرک پینلز نصب کیے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *