(21 نومبر 2026): بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 15 دہشتگرد مارے گئے۔
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلی کارروائی میں فورسز نے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کیا، جبکہ دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مستونگ: قومی شاہراہ این 25 پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا
ذرائع کے مطابق فورسز کی مستونگ میں دوسری کارروائی کے دوران مزید 1 0دہشتگردوں مارے گئے، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا اور فتنہ الہندوستان کے متعدد ٹھکانے تباہ کر کیے گئے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران کلی پسند خان، موسیٰ خان، خراسانی اور کفتاری کے علاقوں کو دہشتگردوں سے مکمل کلیئر کروا لیا گیا، فورسز بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پرعزم اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیوں جاری رہیں گی۔



