اداکارہ نادیہ افغن نے لاہور چھوڑ کر کراچی میں منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نادیہ افغان کی شادی کو اپنے محبوب جیون ساتھی جواد کے ساتھ تقریباً دو دہائیاں بیت چکی ہیں اور وہ شوہر کو پیار سے ’جوڈی‘ کہہ کر پکارتی ہیں اور جواد گزشتہ کئی برسوں سے لاہور میں بزنس کرتے ہیں۔
نادیہ بھی لاہور میں ہی مقیم رہی ہیں لیکن اب اپنے شوہر کی ملازمت کے سلسلے میں انہیں وہاں سے منتقل ہونا پڑ رہا ہے، انہوں نے حال ہی میں ویڈیو پیغام میں بتایا کہ شوہر کا تبادلہ کراچی ہو گیا ہے جس کے باعث وہ بھی کراچی منتقل ہو رہی ہیں اور یوں وہ تین دہائیوں سے زائد عرصے بعد لاہور چھوڑ رہی ہیں، وہی شہر جہاں وہ اپنی تعلیم کے سلسلے میں آئی تھیں۔
اداکارہ نے کہا کہ جواد گزشتہ کئی برسوں سے لاہور میں پی ایس او کے ساتھ وابستہ ہیں، نادیہ بھی لاہور میں ہی مقیم رہی ہیں لیکن اب اپنے شوہر کی ملازمت کے سلسلے میں انہیں وہاں سے منتقل ہونا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے حال ہی میں ایک ویڈیو کے ذریعے بتایا کہ ان کے شوہر کا تبادلہ کراچی ہو گیا ہے جس کے باعث وہ بھی کراچی منتقل ہو رہی ہیں یوں وہ تین دہائیوں سے زائد عرصے بعد لاہور چھوڑ رہی ہیں وہی شہر جہاں وہ اپنی تعلیم کے سلسلے میں آئی تھیں۔
انہوں نے لاہور کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا وہ شہر جس نے ان کی پرورش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ لاہور سے محبت کرتی رہیں گی اور اب پروڈیوسرز بھی خوش ہوں گے کیونکہ انہیں نادیہ کے لیے لاہور سے کراچی کے ہوائی ٹکٹوں کا خرچہ نہیں اٹھانا پڑے گا وہ اپنی زندگی کے اس نئے باب کے لیے پرجوش ہیں اور اب کراچی میں اپنا نیا گھر بسانے جا رہی ہیں۔
