(18 نومبر 2026): بھارتی اداکار شرد کپور کی حالت پر ان کی دوست ہیما چوہدری کے حالیہ انکشاف نے سب کو حیران کر دیا۔
جانوروں کی فلاح کیلیے کام کرنے والی ہیما چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے شرد کپور کو ایک بہت بری حالت میں پایا، وہ پہلی بار ان کے محلے میں کتوں کو بچانے کے دوران ان سے ملیں، لیکن بعد میں جب وہ ان کے کمرے میں گئیں تو وہاں کا منظر دیکھ کر پریشان ہوگئیں۔
ان کے مطابق شرد کپور نے تقریباً 2 سال سے نہ نہایا تھا اور نہ ہی بستر سے باہر نکلے تھے، کوئی بھی باقاعدگی سے ان کی خبر نہیں لے رہا تھا اور نہ ہی انہیں کھانے جیسی بنیادی ضروریات مل رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: شرد کپور نے وائرل ویڈیو پر خاموشی توڑ دی
ہیما چوہدری نے اداکار کے خاندان سے رابطہ کرنے کی کوششوں کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے شرد کپور کے بھائی سے رابطہ کیا، لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ اداکار کے بھائی نے انہیں بتایا کہ شرد کپور پہلے ان کے پاس اپنے چھوٹے بھائی سے ملنے آیا تھا۔ جب انہوں نے دوبارہ رابطہ کر کے بتایا کہ اداکار کو اپنے خاندان کی مدد کی ضرورت ہے تو انہیں دوبارہ کال نہیں آئی۔
ہیما چوہدری نے دعویٰ کیا کہ اداکار کی منگنی پہلے کوئل باسو سے ہوئی تھی، جو مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلیٰ جیوتی باسو کی بیٹی ہیں لیکن دونوں کی شادی نہیں ہوئی، شرد کپور اس وقت ایک رشتے میں ہیں، لیکن ان کی پارٹنر شاید اس حالت میں نہیں کہ وہ انہیں وہ دیکھ بھال دے سکیں۔
جسمانی صحت کے علاوہ انہوں نے ان کی ذہنی حالت پر بھی تشویش ظاہر کی۔ ان کا ماننا ہے کہ اداکار کو صحیح دیکھ بھال، سہارے اور وقت کی ضرورت ہے۔
