کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ احتسابی نظام میں اگر ہم کرپٹ ہیں تو عمران خان بھی کرپٹ ہیں۔
اے آر وائی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے میں فرشتہ ہوں اور ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں ہوتی تھیں، اب وہ مکافات عمل کا شکار ہیں ان کے ساتھ وہی ہورہا ہے، وہ ہمارے خلاف کارروائیوں کی بنیاد پر کہتے تھے کہ ہم کرپٹ ہیں، یہ ممکن نہٰں کہ پاکستان کی تاریخ میں کیا صرف سیاست دان کرپٹ رہے ہیں۔
یہ پڑھیں: ’آگ اتنی پھیلی گی کہ محسن بھائی بھاگتے ہوئے آئیں گے حالات سنبھالیں بہت مشکل ہوچکا‘
انہوں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ پاکستان کی تاریخ میں کیا صرف سیاست دان ہی کرپٹ رہے ہیں، وزیراعظم اور وزرا کو کوئی کام کرنا پڑے تو فائلیں سائن کرنی پڑتی ہیں ورنہ کام کیسے چلے گا، کچھ ہی سیاستدان ایسے ہوسکتے ہیں کہ جن کا مقصد ہے کہ وہ پیسہ بنائیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سیاست دانوں کی نسل در نسل کردار کشی کی گئی کہ یہ کرپشن کرتے ہیں اور اس لیے سیاست کرتے ہیں جہاں تک 9 مئی کا سوال ہے تو کیا میں نے کبھی کہا کہ یہ اچھی چیز ہے، میرے نانا کو پھانسی دی گئی بے نظیر بھٹو کو قید کی سزا ہوئی میں چاہتا ہوں ملک میں ایسے حالات نہ ہوں اگر میرے پاس اسمبلی میں نمبر ہوتے تو نیب اور احتساب کا طریقہ ختم کرکے نیا نظام لےکر آتا۔
