Preloader

ریاض : سعودی عرب کے سرمایہ کاری فنڈ نے سرمائے کے حصول کیلیے نئی حکمت عملی مرتب کرلی، اب سعودی کمپنیوں سے سرمایہ حاصل کیا جائے گا۔

سعودی عرب کا خودمختار دولت فنڈ (پی آئی ایف) اپنے زیرِ ملکیت کمپنیوں سے سرمایہ حاصل کرنے کے لیے نئے مالیاتی طریقوں پر غور کر رہا ہے، جس کا مقصد اپنے سرمائے میں مزید اضافہ کیے بغیر سرمایہ کاری کے منصوبوں کو وسعت دینا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس معاملے سے واقف تین افراد نے بتایا کہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) ابتدائی مراحل میں فنڈز جمع کرنے کے مختلف امکانات کا جائزہ لے رہا ہے۔

ان میں ایک اہم تجویز اپنے پورٹ فولیو میں شامل بعض کمپنیوں کی مستقبل کی آمدنی کو مالیاتی اثاثوں میں تبدیل کرکے سرمایہ حاصل کرنا بھی شامل ہے، جسے سیکور ٹائزیشن کہا جاتا ہے۔

Saudi Arabia fundraising

دنیا کے بڑے خودمختار سرمایہ کاری فنڈز میں شمار ہونے والے پی آئی ایف کے زیرِ انتظام 900 ارب ڈالر سے زائد کے  اثاثے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی سرمایہ کاری فنڈ پختہ اور منافع بخش اثاثوں میں اپنے حصص فروخت کرنے اور نیا سرمایہ جمع کرنے سمیت تمام ممکنہ راستوں کا جائزہ لے گا۔

فنڈ کے پاس سرمایہ حاصل کرنے کے لیے کئی متبادل ذرائع موجود ہیں، جن میں اسٹاک مارکیٹ میں درج کمپنیوں کے حصص کم کرنا، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بانڈز فروخت کرنا اور ایکسپورٹ کریڈٹ ایجنسیوں سے قرض حاصل کرنا شامل ہیں۔

تاہم سعودی بینکوں میں نقدی کی محدود دستیابی اور اسٹاک مارکیٹ میں نئی کمپنیوں کی فہرست سازی کی سست رفتار کے باعث فنڈ اپنی مالیاتی حکمت عملی کو مزید وسیع کرنے پر غور کر رہا ہے۔

پی آئی ایف نے گزشتہ تقریباً ایک دہائی کے دوران رئیل اسٹیٹ، ٹیکنالوجی، ہوابازی اور دیگر شعبوں میں متعدد کمپنیاں قائم کی ہیں۔

یہ اقدامات سعودی عرب کے وژن 2030 پروگرام کا حصہ ہیں، جس کا بنیادی مقصد معیشت کا تیل پر انحصار کم کرکے مختلف شعبوں کو ترقی دینا ہے۔ تاہم حالیہ معاشی مشکلات اور ایران جنگ کے اثرات کے باعث اب سرمایہ کاری کے منصوبوں سے منافع حاصل کرنے کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔

حصص کی فروخت میں مشکلات

رائٹرز ذرائع کے مطابق پی آئی ایف بعض کمپنیوں میں اپنے حصص فروخت کرنے کے امکانات بھی تلاش کر رہا ہے، تاہم ممکنہ سرمایہ کاروں کے ساتھ ابتدائی مذاکرات میں کمپنیوں کی مالیت کے تعین اور اثاثوں کے حتمی کنٹرول سے متعلق اختلافات سامنے آئے ہیں، جس سے سرمایہ کاری کے معاہدوں میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔

مارکیٹ کی غیر یقینی صورتحال اور کمپنیوں کی قدر میں کمی کے باعث کئی اداروں نے اسٹاک مارکیٹ میں آنے کے منصوبے مؤخر کردیے، جس سے پی آئی ایف کے لیے سرمایہ حاصل کرنے کا یہ راستہ بھی محدود ہوگیا ہے۔

معیشت کو درپیش چیلنجز

رپورٹ کے مطابق 2026 کے ابتدائی مہینوں میں سعودی عرب کو ایران جنگ کے اثرات خلیج کے بعض دیگر ممالک کے مقابلے میں نسبتاً کم برداشت کرنا پڑے، تاہم یمن میں ایران کے اتحادی حوثی گروپ کے حالیہ حملوں نے معاشی منظرنامے کے حوالے سے خدشات بڑھا دیے ہیں۔

معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث ایک اہم بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس سمیت بعض بڑے پروگرام بھی منسوخ کیے گئے۔

مالیاتی ادارے جیفریز کے مطابق سعودی بینکوں نے تیسری سہ ماہی میں خالص آمدنی کے حوالے سے بہتر کارکردگی دکھائی، تاہم بینکاری نظام میں نقدی کی دستیابی بتدریج محدود ہو رہی ہے۔

نئی حکمت عملی اور بڑے منصوبے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران جنگ سے پہلے بھی سعودی عرب کو تیل پر انحصار کم کرنے کے لیے درکار غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

پی آئی ایف کی اپریل میں جاری کردہ 2026 سے 2030 کی حکمت عملی میں رئیل اسٹیٹ کے بعض بڑے منصوبوں کو خارج یا ان کا دائرہ نمایاں طور پر محدود کردیا گیا تھا۔

فنڈ کے مطابق 2017 سے گزشتہ سال کے اختتام تک اس کا سالانہ اوسط مجموعی شیئر ہولڈر ریٹرن 5.8 فیصد رہا، جو 2024 کے اختتام پر 7.2 فیصد تھا۔

نئی حکمت عملی میں سرمایہ کاری کی قدر سے حقیقی مالی فائدہ حاصل کرنے پر زور دیا گیا ہے، جس کے لیے نجی سرمایہ کاروں کی شمولیت بڑھانے کا منصوبہ ہے۔

اس سلسلے میں ایک نمایاں مثال سعودی شہزادے الولید بن طلال کی اکثریتی ملکیت والی کنگڈم ہولڈنگ کمپنی ہے، جس نے رواں سال سعودی پرو لیگ کے فٹ بال کلب الہلال کے 70 فیصد حصص پی آئی ایف سے خریدے۔

پی آئی ایف براہِ راست اور بالواسطہ طور پر آرامکو کے 16 فیصد حصص رکھتا ہے اور ہیومین کا کنٹرول بدستور اس کے پاس رہے گا۔ ہیومین بھی بیرونی سرمایہ کاری حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ویزوں کا اجرا! سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *