Preloader

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ بھارت میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگئی۔

اداکارہ ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی زیرِ بحث فلم ‘سردار جی 3’  بالآخر ڈیجیٹل ریلیز کے ذریعے بھارتی ناظرین تک پہنچ گئی ہے حالانکہ یہ فلم بھارت کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش نہیں کی گئی تھی۔

یہ پنجابی کامیڈی-ہارر فلم 9 نومبر کو او ٹی ٹی  پلیٹ فارم پر جاری کی گئی جس سے بھارتی ناظرین کو اس پروجیکٹ کو دیکھنے کا موقع ملا۔

اس سے قبل یہ فلم پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بین الاقوامی سطح پر ریلیز ہو چکی تھی۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے دوران، ہانیہ عامر کو کاسٹ کیے جانے پر ہونے والے ردِعمل کے باعث اس فلم کو ابتدائی طور پر بھارتی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش نہیں کیا گیا تھا تاہم 27 جون 2025 کو یہ فلم پاکستان سمیت دیگر ممالک میں سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی۔

بھارت میں سینما گھروں کی سطح پر ریلیز نہ ہونے کے باوجود اطلاعات کے مطابق ‘سردار جی 3’ نے پاکستانی باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ایگزیبیٹر ندیم مانڈوی والا کے مطابق اس فلم نے پاکستان میں تقریباً 60 کروڑ پاکستانی روپے کمائے جس سے یہ ملک میں ریلیز ہونے والی سب سے بڑی پنجابی فلموں میں سے ایک بن گئی ہے۔

یہ پڑھیں: ہانیہ عامر کی فلم ’سردار جی 3‘ کی باکس آفس پر دھوم مچ گئی، کتنی کمائی کرلی؟

دلجیت نے بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ہانیہ کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کی اور گلوکار نے پاکستانی اداکارہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور کہا کہ فلم بندی کے دوران ان کا تجربہ بہت مثبت رہا۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں ایک ساتھ زیادہ وقت نہیں ملا لیکن وہ انتہائی پروفیشنل ہیں، سیٹ پر ہمارا تجربہ بہت اچھا رہا۔”

دلجیت نے مزید کہا کہ میں ان کے کام کا بہت احترام کرتا ہوں اور سب سے بڑھ کر میں ہر کسی کی پرائیویسی (نجی زندگی) کا احترام کرتا ہوں، میں خود بھی اپنی نجی زندگی کو نجی رکھنے والا انسان ہوں اور میں ہر کسی کو خاص طور پر خواتین کو ان کی ذاتی جگہ (اسپیس) دیتا ہوں۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی پہلی ملاقات گزشتہ سال اکتوبر میں ہوئی تھی جب ہانیہ نے لندن میں دلجیت کے ‘سولڈ آؤٹ’عالمی دورے کے شو میں شرکت کی تھی جہاں دلجیت نے انہیں اسٹیج پر اپنے ساتھ آنے کی دعوت دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *