پرتگال میں طوفان چارلس کے خطرے کے پیش نظر اسکول اور سرکاری دفاتر بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفان چارلس کے پیش نظر شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ملک میں شدید بارشوں اور 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا بھی خدشہ ہے۔
پرتگالی وزیر داخلہ نے کہا کہ طوفان کے پیش نظر تمام امدادی ادارے اور فوج ہائی الرٹ کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ پرتگال اور اسپین پہلے ہی طوفان برونا کی شدید بارشوں سے متاثر ہیں اور اب اسپین کے بعض علاقوں میں 12 گھنٹوں کے دوران 120 ملی میٹر بارش کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔
کینری جزیرے لاپالما میں 130 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار آندھی کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
