شوبز انڈسٹری کے اداکار فضل حسین کا کہنا ہے کہ دنیا پر نہیں حقیقت پر یقین رکھنے والی لڑکی سے شادی کروں گا۔
اداکار سید فضل حسین نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران شادی، شوبز کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی میں نے انڈسٹری میں اپنا گول اچیو نہیں کیا ہے مجھے بہت اوپر جانا ہے جیسے کہ سپر اسٹار فواد خان ہیں۔
شادی کے سوال پر اداکار نے کہا کہ ابھی میری عمر 25 سال ہے شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیریئر پر توجہ ہے، شادی 30 سال کی عمر میں کروں گا۔
یہ پڑھیں: فضل حسین نے عینا آصف سے متعلق کیا کہا؟
میزبان نے پوچھا کہ زندگی میں کوئی لڑکی ہے انہوں نے کہا کہ ابھی کوئی نہیں ہے لیکن میں دنیا پر نہیں حقیقت پر یقین رکھنے والی سمجھدار لڑکی سے شادی کروں گا۔
یکطرفہ محبت کے سوال پر اداکار نے کہا کہ محبت یکطرفہ ہی ہوتی ہے، مجھے بھی ہوئی لیکن میں نے کبھی اظہار نہیں کیا کیونکہ مجھ پر ذمہ داریاں بہت تھیں۔
فضل حسین نے بتایا کہ اب مجھے اچھے کردار آفر ہورہے ہیں لیکن آف بیٹ کیریکٹر کرنا چاہتا ہوں جس میں مجھے مشکل بھی پیش آئے، خواجہ سرا کا کردار بھی کرسکتا ہوں۔
