Preloader

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کئی روز کی کمی کے بعد آج 2400 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2400 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔

2058 روپے اضافے سے 10 گرام سونے کے نرخ 3 لاکھ 53 ہزار 340 روپے ہوگئے ہیں۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں 24 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 3896 ڈالر کا ہوگیا ہے جبکہ ملک میں فی تولہ چاندی 100 روپے اضافے سے 5488 روپے کی ہوگئی ہے۔

FOLLOW US ON ARY TUBE

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *