Preloader

اسرائیلی اداکارہ چیلی گولڈن کا کہنا ہے کہ اب اسرائیلی ہونے پر فخر محسوس نہیں ہوتا۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز اسرائیلی اداکارہ چیلی گولڈن کے اسرائیلی ٹی وی چینل 13 کو دیے گئے ایک انٹرویو کا مختصر ویڈیو وائرل ہے، جس میں انہیں اسرائیلی ہونے پر شرمندگی کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کو اس بات کا علم ہی نہیں تھا کہ ان کی یہ گفتگو براہِ راست نشر ہو رہی ہے کیونکہ وہ سمجھ رہی تھیں کہ وہ دورانِ وقفہ گفتگو کر رہی ہیں۔

انٹرویو کا آغاز اسرائیلی اداکارہ کے فنی سفر اور ملکی ثقافتی زندگی میں ان کی خدمات کے حوالے سے ہوا تھا، تاہم بعد ازاں گفتگو کا رخ اسرائیل فلسطین تنازع کی جانب مڑ گیا۔

اسرائیل سے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں خود کو محبِ وطن سمجھتی ہوں اور اپنے ملک سے محبت کرتی ہوں، لیکن اب مجھے اسرائیلی ہونے پر پہلے جیسا فخر محسوس نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ میں واقعی چاہتی ہوں کہ دوبارہ اسرائیلی ہونے پر خوشی محسوس کر سکوں، لیکن اب مجھے اسرائیلی ہونے پر فخر محسوس نہیں ہوتا۔

اداکارہ نے اسرائیلی معاشرے میں ہونے والی مختلف تبدیلیوں کا ذمے دار فلسطینیوں کی زمین پر قبضے کو قرار دیا، جن میں مذہبی اثر و رسوخ میں اضافہ، یہودی بستیوں کی توسیع، یہودی انتہا پسندی اور تکبر شامل ہیں۔

گفتگو نے اس وقت غیر متوقع رخ اختیار کر لیا جب پروگرام کے میزبانوں نے اداکارہ کو بتایا کہ ان کی گفتگو براہِ راست نشر ہو چکی ہے، یہ سن کر چیلی گولڈن برگ واضح طور پر پریشان ہو گئیں اور انہوں نے سوال کیا کہ مجھے یہ کیوں نہیں بتایا گیا کہ پروگرام کی نشریات جاری تھیں۔

انہوں نے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہماری یہ گفتگو براہِ راست نشر ہو رہی تھی؟ یہ درست نہیں ہے۔

بعد ازاں انہوں نے میزبانوں کو بتایا کہ میں سمجھ رہی تھی کہ پروگرام میں وقفہ ہے اور مجھے اس بات کا علم نہیں تھا کہ کیمرے بدستور چل رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *