(30 اکتوبر 2026): راولپنڈی کے علاقے چھانگہ گلی میں فائرنگ سے پنجاب کے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) راولپنڈی کے کاہیڈ کانسٹیبل کو بھائی سمیت قتل کر دیا گیا۔
دونوں کو اراضی تنازع پر مذاکرات کے دوران گولی مار کر قتل کیا گیا۔ مقتولین میں سی سی ڈی راولپنڈی کاہیڈ کانسٹیبل تحسین شاہ اور بھائی خضر شاہ شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے کزن منظور شاہ کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا، واقعے کے وقت پٹواری سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سی سی ڈی اہلکار نے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیو بنا لی
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ دونوں لاشیں پوسٹمارٹم کیلیے قریبی اسپتال منتقل کر دی گئیں، سی سی ڈی حکام نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کر دی۔
