Preloader

(1 نومبر 2026): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہم حکمرانوں پر سب سے بڑی ذمے داری انصاف کرنا اور اللہ کو راضی رکھنا ہے۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ جب آپ کسی عہدے پر فائز ہوتے ہیں تو عوام کو جواب دے ہونا ہوتا ہے، عہدوں پر موجود ہونے والوں پر بہت ذمے داری ہوتی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ بہت بات کرتے ہیں کہ ہمیں اپنی آئی ٹی کمپنیز کو بڑھانا چاہیے، میں نے بھی ایک امریکن کمپنی کیلیے کام کیا جہاں بہت محنت کرنی پڑتی تھی، دو تین سال بعد آپ کی ایسی روٹین بن جائے گی کہ کو رات کو جاگنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی نظام ری سیٹ ہونے جا رہا ہے معاملات میں بہتری آئے گی: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کی وابستگی چھوڑ کر ملک کا سوچنا چاہیے، نوجوانوں کو موقع دینا پاکستان کا روشن مستقبل ہے، آئی ٹی سیکٹر کو گزشتہ دو تین سال میں اس حکومت نے بہت سپورٹ کیا، نوجوانوں نے ملک کیلیے ڈیلیور کرنا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے ملک کیلیے کام کرنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *