پنجاب حکومت نے ہتکِ عزت کے مقدمات کے لیے خصوصی سیل قائم کر دیا۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے دفتر میں ڈیفی میشن لٹی گیشن سیل قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے ذریعے پنجاب حکومت، سرکاری محکموں، اداروں اور عہدیداروں کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفی میشن لٹی گیشن سیل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی نگرانی میں کام کرے گا، سیل میں قانونی افسران، کنسلٹنٹس اور دیگر متعلقہ حکام شامل ہوں گے۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ظفراللہ خان نےسیل کے قیام کا آفس آرڈر جاری کر دیا ہے جب کہ چیف سیکریٹری پنجاب، سیکریٹری قانون و پارلیمانی امور کو آرڈر کی کاپی ارسال کر دی گئی ہے۔
حکومت پنجاب کےخلاف ہتکِ عزت معاملات کی قانونی پیروی کیلئے سیل قائم کیاگیا ہے۔
