Preloader

وزارت مذہبی امور نے پاکستانی زائرین کیلئے ایران اور عراق کی سفری ایڈوائزری جاری کر دی۔

ترجمان کے مطابق زائرین روانگی سے قبل ایران اور عراق سیکٹر کی پروازوں کی پیشگی تصدیق لازمی کریں۔ زائرین کو غیریقینی پروازوں کو اختیار نہ کرنے اور متبادل سفری انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تہران و مشہد اور نجف سفر کرنے والے زائرین پروازوں کی پیشگی تصدیق ضرور کریں۔ رجسٹرڈ زائرین گروپ آرگنائزرز کو غیرمصدقہ ایرانی پروازوں پر انحصار سے گریز کرنا چاہیے۔

براہ راست پروازیں

عراق سے پاکستان کے لیے براہ راست فضائی پروازیں معطلی کے بعد دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں، پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی۔

عراق سے پاکستان کے لیے براہ راست پروازوں کا شیڈول دوبارہ بحال کردیا گیا جس کے بعد فلائی بغداد کی پہلی پرواز بغداد سے روانہ ہو کر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق بغداد سے پہلی پرواز آئی ایف 331 کراچی پہنچی، مذکورہ پرواز میں 100سے زائد مسافر سوار تھے۔

یاد رہے کہ خطے میں کشیدگی اور جنگی حالات کے باعث فلائی بغداد نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں کچھ عرصے کیلیے موقوف کردی تھیں۔

اس سے قبل بھی 25 مئی 2026 کو عراق سے پاکستان کی پروازیں بحال کی گئی تھیں جنہیں دوبارہ اسی صورتحال کے پیش نظر بند کردیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *