Preloader

لاہور (22 اکتوبر 2026): چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اپنے حالیہ بیان پر وضاحت جاری کر دی۔

حنا پرویز بٹ نے ملتان میں وسیم عباس نامی یتیم بچے کو کار سے کچلنے والے ملزم توقیر نذیر کی پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک کے بعد متنازع ٹوئٹ کیا تھا، جس پر اب انہوں نے وضاحت دی ہے۔

(ن) لیگی رہنما نے کہا کہ ’یہ مریم نواز کی حکومت ہے یہاں فوری انصاف ملتا ہے‘ کا ٹوئٹ ذاتی رائے کے طور پر کیا تھا، یہ حکومت کے خلاف کوئی چارج شیٹ تھی اور نہ کسی ادارے پر تنقید تھی، میرے ٹویٹ پر ہونے والی تنقید غیر ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو فالو کرکے بچے تربیت کا ستیاناس کررہے ہیں، حنا پرویز بٹ

انہوں نے کہا کہ اپنی کولیگ عظمیٰ بخاری کا احترام کرتی ہوں، بطور وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب حکومتی پالیسی واضح اور اس کا دفاع کرنا عظمیٰ بخاری کی ذمہ داری ہے، میرے اکاؤنٹ پر دی گئی رائے کو ناسمجھی قرار دینا یا حکومتی شرمندگی سے جوڑنا غیر ضروری تھا، میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتی کہ میری رائے سے حکومت کو شرمندگی ہوئی۔

اس سے قبل، عظمیٰ بخاری نے حنا پرویز بٹ کے متنازع ٹوئٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حنا پرویز بٹ کے بیانات حکومت کیلیے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں، میں ان کی تحریروں پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتی، وہ ایسی باتیں کر جاتی ہیں جو بعد میں ایک بڑا مسئلہ بن جاتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *