سری لنکا نے ون ڈے کی تاریخ کا دوسرا بڑا ہدف حاصل کر لیا۔
ٹرائی سیریز میں سری لنکا نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 430 رنز کا ہدف ایک گیند قبل حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کر دی۔
سری لنکن بیٹرز نے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں دلیرانہ انداز اپناتے ہوئے جارحانہ بیٹنگ کی اور جم کر مقابلہ کیا۔ رتھنائیکے نے130، شناکا اور فرنینڈو نے 97،97 رنز بنائے جب کہ جانتھ لیاناگے نے بھی میچ وننگ نصف سنچری بنائی۔
اس سے قبل پاکستانی سرزمین پر انگلش ٹیم نےخوب رنز بناتے ہوئے ریکارڈز کے انبار لگا دیے۔ راولپنڈی میں انگلش بیٹرز نے سری لنکن بولنگ لائن کے پرخچے اڑا دیئے۔
پہلے بینٹن اور ڈکٹ نے بڑے ٹوٹل کی بنیاد رکھی تو پھر کپتان ہیری بروک نےحریف بولرز کو دھو ڈالا۔ انہوں نے ڈبل سنچری بنائی اور وہ ڈبل سنچری کرنے والے پہلے انگلش کپتان بن گئے۔
پاکستان میں بھی یہ کسی بیٹر کی پہلی ڈبل سنچری ہے۔
ول جیکس نے بھی تیس گیندوں پر دھواں دھار بیٹنگ کی اور مجموعے کو 400 کے پار لگا دیا۔ پاکستان میں پہلی بار کسی ٹیم نے چار سو رنز عبور کئے۔
چار سو انتیس رنز سری کےخلاف انگلینڈ کا ون ڈے میں بہترین اسکور ہے انگلینڈ نے اننگز میں تیرہ چھکے اور اڑتالیس چوکے لگائے۔

