لندن (17 اکتوبر 2026): سابق وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کے پی میں ایمرجنسی کے نفاذ کو ضروری قرار دے دیا۔
نواز شریف نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں ایمرجنسی کا نفاذ ضروری تھا، صوبے میں پہلے ہی ایمرجنسی نافذ ہو جانی چاہیے تھی، صوبے میں امن و امان کی صورتحال بدتر ہو چکی تھی۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کے پی میں حالات صوبائی حکومت کے قابو سے باہر ہو رہے تھے، پی ٹی آئی نے اپنے طویل دورِ حکومت میں کے پی کو نقصان پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی میں مجبوراً ایمرجنسی لگانا پڑی: وزیر اعظم
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک میں وزیر اعلیٰ سرکاری وسائل سے دارالحکومت پر حملہ نہیں کرتا، صوبائی وسائل کو دارالحکومت اور دوسرے صوبوں کے خلاف استعمال کرنا غلط تھا، صوبے کے عوام کو پی ٹی آئی کی حکومت سے آزادی مل گئی ہے۔
