سکھر (17 اکتوبر 2026): شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی کی سیکڑوں ایل ایل بی ڈگریاں جعلی قرار دے دی گئی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اسکروٹنی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے 1225 میں سے 1184 ایل ایل بی ڈگریاں جعلی قرار دیں۔
اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق کچھ ڈگریوں کا ریکارڈ نہیں جبکہ کچھ کا ٹیمپر کیا گیا، جعلی ڈگریاں جامعہ سے منسلک 17 کالجز کی جانب سے جاری کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی ڈگری پر محکمہ صحت کے ملازم کو 29 سال قید کی سزا
ان میں سکھر، پنوعاقل، ڈہرکی، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور اور مورو میں قائم کالجز شامل ہیں۔
اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ وائس چانسلر کو جمع کروا دی گئی جبکہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو بھی بھیجی جائے گی۔
