Preloader

(17 اکتوبر 2026): تائدہ سیکٹر اپر کرم اور غوز گڑھی میں افغان طالبان کی خارجی دہشتگردوں کو پار کروانے کیلیے بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے تائدہ سیکٹر اپر کرم اور غوز گڑھی میں افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا، غوز گڑھی سرحد پر جوابی کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے متعدد اہلکار ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان سرحدی علاقے گلستان سیکٹر پر جارحیت کی کوشش ناکام، متعدد افغان طالبان ہلاک

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اپر کرم سیکٹر میں پاک فوج نے آرٹلری فائر کے ذریعے افغان طالبان کی ٹاپسر پوسٹ اور شپولا بیس کیمپ کو نشانہ بنایا، جوابی کارروائی کے نتیجے میں شپولا بیس کیمپ مکمل طور پر تباہ ہونے کی اطلاع ہے، طالبان اہلکاروں نے اپنی سرحدی پوسٹ بھی خالی کر دی، علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *