Preloader

ریاض : غیر ملکی دہشت گرد تنظیم سے تعلق اور حملوں کے الزامات کے تحت سعودی عرب میں پانچ مجرمان کو سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گرد تنظیم کی مالی معاونت سمیت مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں پانچ سعودی شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔

سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں مجرم قرار دیے گئے افراد پر ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم میں شمولیت، سکیورٹی فورسز، سکیورٹی مراکز اور سکیورٹی گاڑیوں پر ہتھیاروں اور دھماکا خیز مواد سے حملے کرنے کے جرائم ثابت ہونے کا ذکر کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ان افراد کے جرائم میں اسلحہ اور گولہ بارود رکھنا، دہشت گرد کارروائیوں کے لیے مالی معاونت فراہم کرنا اور مملکت کے اندر دہشت گردانہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد میں مدد دینا بھی شامل تھا۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق مذکورہ جرائم میں سزا پانے والے پانچوں شہریوں کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔

FOLLOW ARY TUBE FOR MORE SUCH NEWS

وزارت نے یہ اعلان سرکاری بیان کے ذریعے کیا، تاہم فراہم کردہ معلومات میں سزا پانے والے افراد کے نام، مقدمے کی سماعت کی تفصیلات اور سزاؤں پر عمل درآمد کی مزید تفصیلات شامل نہیں ہیں۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ عدالت نے سزائے موت سنائی تھی جسے سپریم کورٹ نے برقرار رکھا، اور شاہی حکم کے بعد مشرقی صوبے میں سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔

سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *