عراق میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہےکہ عراق میں ریاستی کنٹرول سے باہرمسلح گروہوں کو غیر مسلح کرنے پراتفاق ہوا ہے۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق عراقی وزیراعظم اور امریکی ایلچی کی ملاقات کے بعد مشترکہ بیان جاری ہوا، عراقی وزیراعظم علی الزیدی اورامریکی صدرکےخصوصی ایلچی ٹام بیرک کے مذاکرات ہوئے۔
امریکی سفارتخانے نے کہا کہ عراق کو دہشتگردی سے پاک، محفوظ اور خوشحال ریاست بنانے پر زور دیاگیا جب کہ اس دوران عراقی خود مختاری اور علاقائی امن کے تحفظ پر زور دیا گیا۔
سفارتخانے کے مطابق عراق میں ریاستی کنٹرول سے باہر مسلح گروہوں کو غیر مسلح کرنے پراتفاق ہوا ہے۔
امریکی سفارتخانے نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے عراقی وزیر اعظم کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت بھی دی ہے۔


























Leave a Reply