سوشل میڈیا پر ‘اسپائیڈر مین’ کے نام سے مشہور یمنی نوجوان آتش فشاں گڑھے میں گر کر ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق الققع ابن انطار نامی 30 سالہ نوجوان جمعہ کے روز بغیر حفاظتی سامان کے ملک کے جنوب مغرب میں موجود آتش فشاں کے گڑھے کی کھڑی چٹانوں پر اسپائیڈر مین کی طرح چڑھنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسی دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہرداہ ڈیم آتش فشاں گڑھا ملک کے سب سے مشہور لینڈ مارکس میں سے ایک ہے، نوجوان ان عمودی چٹانوں پر اسٹنٹ دکھا رہا تھا کہ اپنی گرفت کھوبیٹھا جس سے وہ گڑھے میں جا گرا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان کی لاش غوطہ خوروں کو 120 میٹر چوڑے گڑھے کے اندر پانی کی سطح سے 30 میٹر گہرائی میں ملی۔
اس حوالے سے یمن کی سول ڈیفنس اتھارٹی نے نوجوان کی لاش کو گڑھے سے کامیابی سے نکالنے پر ریسکیو ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور اس آپریشن کو انتہائی خطرناک قرار دیا۔
واضح رہے کہ 30 سالہ نوجوان کو سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں لوگ فالو کرتے ہیں اور وہ دلیرانہ ایکروبیٹک اسٹنٹ کرنے کے کی وجہ سے مشہور تھا۔


























Leave a Reply