کراچی کاعلاقہ شمسی سوسائٹی طویل عرصے سے انتظامی نااہلی اور بلدیاتی غفلت کا شکار ہے ۔
شمسی اور اطراف کے علاقے میں انفرااسٹرکچر اور سیوریج کا نظام تباہ ہونے کے باعث ہر طرف گندا پانی کھڑا ہے، سیوریج اور پائپ لائنوں کے پھٹنے کی وجہ سے تعفن اور گندگی نے وبائی امراض کا خطرہ بڑھا دیا ہے۔
دوسری جانب شمسی سوسائٹی کے ساتھ ہی رفاعام سوسائٹی کے مرکزی روڈ پر سیوریج کی برسوں پرانی لائنیں خستہ حالی کے باعث زیرزمین ٹوٹ چکی ہیں جس کی وجہ سے علاقے کا مرکزی روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور دھول مٹی سے سانس کے امراض میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
حال ہی میں کے ایم سی کی جانب سے رفاعام سوسائٹی کے مرکزی روڈ پر پیور بلاک لگانے کا کام مکمل ہوا تھا مگر زیرزمین سیوریج لائن ٹوٹنے کے باعث روڈ بدحالی کا شکار ہوچکا ہے۔
زیرزمین سیوریج لائن کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث پانی کی لائنوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے پانی کی لائن میں سیوریج کا پانی شامل ہورہا ہے۔
علاقہ مکینوں کی جانب سے انتظامیہ سے فوری نوٹس کی اپیل کی گئی ہے۔


























Leave a Reply