لاہور: پاکستان کرکٹ میں اہم عہدوں پر ردوبدل کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کا کپتان ، سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی جگہ سلمان علی آغا کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ملنے کا امکان ہے۔
پی سی بی ڈائریکٹرانٹرنیشنل کے لیے سابق کپتان محمد حفیظ کا نام زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق یونس خان کو بھی اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت جمعے اور ہفتے کو اہم اجلاس ہوں گے ، اہم ملاقاتیں بھی طے کر لی گئیں ۔


























Leave a Reply