راولپنڈی میں تھانہ گوجر خان کے علاقے میں خاتون نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شخص طلاق کے معاملے پر یونین کونسل کے دفتر آیا تھا، متاثرہ شخص یوسی دفتر سے نکلا تو خاتون نے تیزاب پھینک دیا۔
پولیس نے بتایاکہ تیزاب سے زخمی شخص کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ شوہر پر تیزاب پھینکنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا تاہم واقعےکی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


























Leave a Reply