اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ گلگت میں سنگل لارجسٹ پارٹی ہی حکومت بنائے گی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےبلاول بھٹو سے رابطہ کیا اور گلگت بلتستان انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر انہیں مبارک باد دی۔
بلاول بھٹو اوراسحاق ڈار نے اتفاق کیا کہ گلگت میں سنگل لارجسٹ پارٹی ہی حکومت بنائے گی۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے امور پر دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ساتھ بیٹھنے پر اتفاق کیا۔
اس سے قبل وزیراعظم نےگلگت بلتستان الیکشن میں کامیابی پر صدر زرداری کو مبارک باد دی تھی اور مسکراتے ہوئےکہا کہ نوجوان بلاول نے ہم سے بہتر انتخابی مہم چلائی۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آخر بیٹا کس کا ہے!
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر بھی ملاقات میں شریک ہوئے، ملاقات میں آزادکشمیر کی حالیہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں۔


























Leave a Reply