پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےناراض ایم پی اے فضل الہٰی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے بغیر صوبائی بجٹ میں ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے ناراض ایم پی اے فضل الہٰی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کابینہ کے ارکان پر بھی تنقید کی۔
فضل الہٰی نے کہا کہ ہمارے پاس 35 سے 40 ایم پی ایز ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ قیادت بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا لائحہ عمل دے۔
انہوں نےکہا خیبر پختونخوا کابینہ میں بچوں اورناتجربہ کار لوگوں کو شامل کیا گیا جس سے گورننس پر اثر پڑتا ہے، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کاسمیٹک اور ہومیوپیتھک احتجاج کر رہے ہیں۔
فضل الہٰی نے سوال کیا کہ وزیراعلیٰ واضح کریں کس کے کہنے پرمولانا فضل الرحمان اور کس کے مشورے سے محسن نقوی سے ملاقات کی؟ کیا یہ ملاقاتیں کسی خفیہ مقاصد کےلیے ہو رہی ہیں؟


























Leave a Reply