کراچی: صومالی جہاز پر قید پاکستانی عملے کی رہائی کے لیے سفارتی کوششیں تیز کردی گئیں۔
وزیربحری امور جنید انوار چوہدری نے وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان میں صومالیہ کے سفیر سے بھی رابطہ کیا۔
ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستانی عملے کی جلد اور محفوظ رہائی کے لیے اقدامات تیز کرنے پر زور دیا گیا۔
جنید انوار نے کہا کہ اپریل میں واقعےکی اطلاع ملتے ہی انسانی ہمدردی کےتحت کوششیں شروع کیں، پاکستانی وزارت خارجہ اورصومالی سفارت خانےسےمسلسل رابطےمیں ہیں۔


























Leave a Reply