لاہور میں موٹروے کے قریبی علاقے گجر پورہ میں 2 افراد نے خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ ان کا تیسرا ساتھی پہرا دیتا رہا، ملزموں نے خاتون کی وڈیو بھی بنالی۔
متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ ایک ماہ قبل گاؤں عینو بھٹیاں سے کرول پِنڈ اپنے گھر آ رہی تھی کہ راستے میں عبداللہ، عدنان اور مبشر اسے پکڑ کر کھیت میں لے گئے، جہاں عبداللہ اور عدنان نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنالی جبکہ مبشر اس دوران پہرا دیتا رہا۔
مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے پہلے واقعےکی رپورٹ اس لیے نہیں کی کہ اسے عزت کا ڈر تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی درخواست پر واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔


























Leave a Reply