پنجاب حکومت نے بجٹ 27-2026 کے لیے 1220 ارب روپے کا ماسٹر اکنامک پلان تیار کرلیا۔
ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق بجٹ میں پنجاب ویلتھ فنڈ کے قیام کیلئے 700 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ پنجاب انفرا اسٹرکچر اینڈ گارنٹی فنڈ کیلئے 300 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں انڈسٹریل کلسٹرز اور ایگرو پروسیسنگ زون قائم کرنے کی بھی تجویز ہے جبکہ آئی ٹی انفرا اسٹرکچر اور ڈیٹا سینٹرز کیلئے 30 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ پاور سیکٹر ریفارمز اور نجی سرمایہ کاری پر 30 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔


























Leave a Reply