ایکس (ٹوئٹر) میں ایک نیا فیچر صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
اس فیچر سے صارفین اپنی ایکس پوسٹس کو انسٹا گرام اسنیپ چیٹ اسٹوریز میں شیئر کرسکیں گے۔
ایکس کے پراڈکٹ ہیڈ Nikita Bier نے ایک پوسٹ میں اس فیچر کا اعلان کیا۔
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ری ایکٹ ود ویڈیو فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا۔
یہ فیچر صارفین کو ایپ کے اندر ریکارڈ ویڈیو ری ایکشنز کی سہولت فراہم کرے گا جبکہ ہر پوسٹ کو کانٹینٹ کرئیشین اسٹوڈیو میں تبدیل کیا جاسکے گا۔
Nikita Bier نے بتایا کہ ہم ایکس سے انسٹا گرام اور اسنیپ چیٹ اسٹوریز میں پوسٹس شیئر کرنے کے 2 نئے ذرائع کی آزمائش کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ٹائم لائن سے ویڈیوز کو شیئر کیا جاسکے گا جبکہ فل اسکرین ویو سے بھی شیئر کیا جاسکے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ صارف ایک پوسٹ کو ریپلائی کے ساتھ شیئر کرسکے گا۔
شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں خودکار طورپر واٹر مارک شامل ہوگا۔
ابھی ان دونوں فیچرز کی آزمائش محدود صارفین میں کی جا رہی ہے اور یہ دونوں فیچرز آئی او ایس ایپ میں دستیاب ہیں۔


























Leave a Reply