یہ پہیلی آپ کی ذہانت کا امتحان ثابت ہوگی اور یہ بھی معلوم ہوگا کہ دماغ کس طرح مسائل کو حل کرتا ہے۔
اس طرح کی پہیلیاں دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ دماغ کے لیے اچھی ورزش ثابت ہوتی ہیں۔
ان کو حل کرنے کے لیے آپ کو تخلیقی انداز سے سوچنے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ جواب اتنا سادہ بھی نہیں ہوتا۔
جیسا آپ اوپر تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ ایک، 2، 3 اور 4 نمبر کے دھاگے لکڑی کے بورڈ کے ایک جانب ہیں جبکہ دوسری جانب ایک کیلا موجود ہے جس کے گرد دھاگا بندھا ہوا ہے۔
چاروں میں سے ایک دھاگا کیلے کے گرد بندھا ہوا ہے اور آپ کو بتانا ہے کہ یہ کونسے نمبر کا دھاگا ہے۔
اس سوال کا جواب دینے کے لیے آپ کو تصویر کا بغور جائزہ لینا ہوگا۔
تو آپ کے خیال میں اس پہیلی کا جواب کیا ہوگا؟
آپ کو 30 سیکنڈ کے اندر یہ جواب دینا ہے تو پھر آپ کے خیال میں کیا جواب ہے؟
اس کا جواب دینے کے لیے آپ کو اس دھاگے کا تعین کرنا ہوگا جو کیلے تک جا رہا ہے۔
بیشتر افراد کا جواب 3 نمبر ہوتا ہے مگر آپ اگر ایک لکیر کھینچیں جو کیلے تک جا رہی ہے تو اندازہ ہوگا کہ 2 نمبر دھاگا کیلے تک جا رہا ہے۔
تو اس پہیلی کا جواب یہی ہے کہ دوسرے نمبر والا دھاگا کیلے تک جا رہا ہے۔


























Leave a Reply