Skip to content
  • Sunday, 31 May 2026
  • 8:53 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • 200 یونٹ سےکم بجلی استعمال کرنیوالے حقدار صارفین کو سبسڈی ملتی رہےگی، وفاقی وزیر توانائی

حالیہ پوسٹس

  • گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار
  • سعد رفیق کا اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب
  • کیا بتا سکتے ہیں کہ کیلے کو کس نمبر کے دھاگے سے باندھا ہوا ہے؟
  • دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا جبری شٹ ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی معطل
  • لاہور:کینال روڈ کے ریلوے پھاٹک پر مامور ملازم ڈیوٹی سے غائب، ڈرائیورکھلے پھاٹک سے ہی مال گاڑی گزار کرلےگیا
تازہ ترین

200 یونٹ سےکم بجلی استعمال کرنیوالے حقدار صارفین کو سبسڈی ملتی رہےگی، وفاقی وزیر توانائی

DAILY MITHAN May 31, 2026 0


200 یونٹ سےکم بجلی استعمال کرنیوالے حقدار صارفین کو سبسڈی ملتی رہےگی، وفاقی وزیر توانائی

فوٹو: فائل

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نےکہاہےکہ 200 یونٹ  سےکم بجلی استعمال کرنے والے حق دار صارفین کو سبسڈی ملتی رہےگی، بجلی صارفین کے  میٹر کیو آرکوڈ سے منسلک کیے جائیں گے،کیو آرکوڈکی معلومات کی بنیاد پر سبسڈی کا فیصلہ کیا جائےگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ حکومت  پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بجلی سبسڈی ختم نہیں کر رہی، بجلی  پر سبسڈی لینے  والوں کی تعداد 2 کروڑ 15 لاکھ ہوچکی ہے، تمام صارفین کا کیو آر کوڈ کے ذریعہ ڈیٹا مرتب کریں گے، حق دار صارفین کو سبسڈی دینا جاری رکھیں گے، بجلی بلوں پرسبسڈی لینے والوں سے کیو آرکوڈ کے ذریعے تفصیل مانگی جارہی ہے۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ جو لوگ بڑے  بڑے  سولر سسٹم لگا کر 200 یونٹ سے نیچے آچکے ہیں، وہ 200 یونٹ  سے اوپر بجلی استعمال کرنے اور مکمل بل دینے والوں  پر  بوجھ بن چکے ہیں،کیو آرکوڈ سسٹم کے ذریعے اہل صارفین کو  بلاتعطل  سبسڈی دیتے رہیں گے، بجلی سبسڈی کا حجم 199 ارب سے بڑھ کر423 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، زرعی اور گھریلو شعبے کو527 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے، 20 لاکھ سے زائد سنگل فیز والے صارفین رجسٹریشن مکمل کراچکے ہیں، سبسڈی ختم کرنے کی خبریں حقائق کے منافی ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حکومتی دعوے درست ہیں۔

وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی سے 3500 ارب روپے کی بچت ہوئی، ڈسکوز کے نقصانات میں کمی سے193 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے،سال 25-2024 میں سرکلرڈیٹ میں 780 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، اصلاحات کے باعث بجلی کی لاگت میں نمایاں کمی آئی، توانائی شعبے کی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، پاورسیکٹر اصلاحات سے صارفین کو براہِ راست ریلیف ملا ہے، بجٹ میں سبسڈی کا حجم کم کرنے سے قومی خزانے پر بوجھ کم ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صنعتی صارفین پر کراس سبسڈی کا بوجھ کم کیا گیا، مارچ2024 سے مئی2026 تک تمام کیٹگریز کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہوئی، پروٹیکٹڈ کیٹیگری والے صارفین کے بجلی نرخوں میں31 فیصد کمی آئی ہے، گھریلو صارفین کے بجلی نرخوں میں 16 فیصد کمی آئی ہے، صنعتی صارفین کے نرخوں میں33 فیصد،کمرشل کے لیے بجلی 8 فیصد سستی ہوئی، زرعی صارفین کو بجلی نرخوں میں 14 فیصد ریلیف ملاہے، آزاد کشمیرکے صارفین کے بجلی نرخوں میں45 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ  بجلی کی پیداوار کے لیے مقامی ذرائع پر انحصار  مسلسل بڑھ رہا ہے، سال 2035 تک کلین انرجی کا شیئر 90 فیصد ہوجائےگا جو ابھی 55 فیصد ہے، اس عرصے میں مقامی وسائل سے  پیداوار موجودہ 74 فیصد  سے96 فیصد ہوجائےگی، پاکستان کا قابل تجدید توانائی کا شیئر57 فیصد تک ہے، بھارت کا قابل تجدید توانائی کا شیئر48 فیصد تک ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  سولرتوانائی کی حوصلہ شکنی نہیں کی جارہی، نظام مزید شفاف بنایا جارہا ہے، نیٹ بلنگ پالیسی سے90 فیصد گھریلو صارفین متاثر نہیں ہوں گے، 25 کے وی اور اس سے کم کے سولر منصوبوں کے لیے لائسنسنگ شرط ختم کردی، نیپرا نے پاورڈویژن کی درخواست پرچھوٹے سولرمنصوبوں کے لیے  آسانیاں منظورکی ہیں، نیٹ بلنگ نظام کو ڈیجیٹل بناکر شفافیت میں اضافہ کیا گیا، نیٹ میٹرنگ مکمل ختم نہیں کی گئی،صرف بلنگ طریقہ کارمیں اصلاحات کی ہیں، سولرصارفین کے مفادات کے تحفظ اورتمام صارفین کے درمیان توازن قائم کیا جارہا ہے، ملک میں اس وقت بجلی کی کُل پیداوار 36000 میگاواٹ ہے، عوام گرڈ اور گرڈ سے باہرسولرپر50 ہزارمیگاواٹ تک سرمایہ کاری کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر کوئی سیاسی بیان دے جاتا ہے، تالی بجوانے کے لیے بیانات دیے جاتے ہیں، گزشتہ تین ہفتوں میں پاورسیکٹر کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایشوز آئے، سینئر سیاستدان اور معاشی ماہر ہونے کے دعویداروں نے حقائق کے برعکس ایشوز اٹھائے، وزیردفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ خوداحتسابی کا عمل ہے، ہم سوالوں کو عوام میں لے کر آتے ہیں اور ان کو حل کرتے ہیں، وزیردفاع نے لیسکوکا جوذکرکیا تو متعلقہ افراد کےخلاف ایکشن لے لیا گیا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
سعد رفیق کا اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
کیا بتا سکتے ہیں کہ کیلے کو کس نمبر کے دھاگے سے باندھا ہوا ہے؟
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا جبری شٹ ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی معطل
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور:کینال روڈ کے ریلوے پھاٹک پر مامور ملازم ڈیوٹی سے غائب، ڈرائیورکھلے پھاٹک سے ہی مال گاڑی گزار کرلےگیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
خواجہ آصف کے لیسکو کیخلاف ٹوئٹ کے معاملے پر 2 لائن مین اور ایک لائن سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا گیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
موجودہ عہد میں بہت زیادہ جوان افراد کینسر کا شکار کیوں ہورہے ہیں؟ اہم وجہ دریافت
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
یوٹیوب میں ایک اور بہترین اے آئی فیچر کا اضافہ
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
ہل پارک کے قریب مبینہ قبضے اور متنازع تعمیرات کے معاملے میں نئے سوالات نے جنم لے لیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
بشریٰ انصاری نے کپل شرما کے شو پر تنقید کیوں کی؟
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
ہل پارک کے ایم سی کی پراپرٹی تھی اور رہیگی، ایک انچ جگہ بھی کسی کو نہیں دی: مرتضیٰ وہاب
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
ملائیشیا نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
شمال مشرقی امریکا کے اوپر شہابیہ پھٹنے سے 300 ٹن بارود کے برابر توانائی کا اخراج
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
کراچی میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری اذیت کا شکار
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی کے عوام ایم کیو ایم کی لسانی سیاست کا جنازہ نکال چکے، ترجمان سندھ حکومت کا فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
حج مشکل نہیں تھا، حج کے دوران سیلفیوں نے تھکا دیا: وسیم اکرم
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
31 مئی کو طلوع ہونے والا بلیو مائیکرو مون کیا ہے؟
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی S-400 دفاعی نظام کی تباہی، سربیا کے صدر نے بھی پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کردی
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
ایسی کینسر ویکسین تیار جو مریضوں کی رسولی کو مکمل طور پر ختم کر دیتی ہے
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
پیپلزپارٹی نےگورنرسندھ کو اس لیے ہٹایا کہ وہ انکے غیر قانونی کاموں میں رکاوٹ تھے: فاروق ستار
DAILY MITHAN May 31, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومتی کمیٹی میں مذاکرات جاری
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی، پروازوں کا آغاز 31 مئی سے ہوگا
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
لاہور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، بجلی کا نظام درہم برہم، 100سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پنجاب میں عید الضحیٰ پر صفائی آپریشن کیلئے پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال
DAILY MITHAN May 29, 2026