آسکر ایوارڈ یافتہ فلم اسٹار وار کی ایڈیٹر مارسیا لوکاس 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارسیا لوکاس نے 1977 میں فلم “اسٹار وار” کی ایڈیٹر کے طور پر آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔
مارسیا لوکاس کینسر میں مبتلا تھیں جو 80 سال کی عمر میں کیلیفورنیا میں اپنے گھر پر انتقال کرگئیں۔
مارسیا لوکاس 1983 کی “ریٹرن آف دی جیڈی” اور “اسٹار وار” سمیت “THX 1138” اور “American Graffiti” کی بھی ایڈیٹر تھیں۔
وہ ہدایت کار مارٹن سکورسیز کی 1970 کی دہائی کی فلموں “ٹیکسی ڈرائیور،” “ایلس ڈزنٹ لائیو یئیر اینیمور” اور “نیو یارک، نیو یارک” کی ایڈیٹنگ ٹیم کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے 1969 میں “اسٹار وار” کے خالق جارج لوکاس سے شادی کی جو 14 سال سے زیادہ نہ چل سکی، جس کے بعد مارسیالوکاس نے اسکائی واکر رینچ پروڈکشن سینٹر کے پروڈکشن مینجر ٹام روڈریگز سے 1983 میں شادی کی جو 1993 تک چلی۔


























Leave a Reply