Skip to content
  • Wednesday, 20 May 2026
  • 10:38 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ٹرمپ کے دورہ چین کے چند روز بعد روسی صدر پیوٹن بھی چین پہنچ گئے

حالیہ پوسٹس

  • امریکی وزیر خزانہ کو دورہ چین میں ہزیمت کا سامنا، سکیورٹی اہلکاروں نے روک لیا
  • سلہٹ ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو شکست، بنگلادیش نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا
  • امریکا نے ایرانی مالیاتی اور شپنگ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں لگا دیں
  • ڈیموکریٹک رکن کانگریس نے ایران جنگ پر سوالات کرکے کمانڈر سینٹرل کمان کو لاجواب کردیا
  • پشاور پولیس کا بینک ڈکیتیوں میں ملوث خطرناک گروپ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
دنیا

ٹرمپ کے دورہ چین کے چند روز بعد روسی صدر پیوٹن بھی چین پہنچ گئے

DAILY MITHAN May 19, 2026 0


ٹرمپ کے دورہ چین کے چند روز بعد روسی صدر پیوٹن بھی چین پہنچ گئے

فوٹو: رائٹرز

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن چین کے سرکاری دورے پر  بیجنگ پہنچ گئے جہاں چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے صدر پیوٹن کا استقبال کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کے 4 دن بعد ہونے والا ہ دورہ  پیوٹن کا 25واں دورہ چین ہے۔

ائیرپورٹ پر چینی افواج کے دستے نے پیوٹن کو گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ نوجوانوں نے چینی اور روسی پرچم لہرا کر ان کا استقبال کیا۔

چینی میڈیا کے مطابق پیوٹن اپنے قیام کے دوران دیاؤیوتائی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ٹھہریں گے جو غیر ملکی رہنماؤں کی میزبانی کے لیے روایتی مقام ہے۔ ان کے سرکاری دورے کا آغاز بدھ کی صبح تیانانمن اسکوائر میں استقبالیہ تقریب سے ہوگا جس کے بعد وہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

چینی میڈیا کے مطابق پیوٹن کے استقبال کے برعکس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے کیا تھا اور ٹرمپ امریکی سفارت خانے کے قریب واقع فائیو اسٹار  ہوٹل میں قیام پذیر رہے۔

ٹرمپ کے دورے کا اختتام ژونگ نان ہائی باغ میں چائے اور ورکنگ لنچ پر ہوا، یہ مقام چینی قیادت کا کمپاؤنڈ ہے جہاں بہت کم سربراہ مملکت و حکومت کی میزبانی کی گئی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق ان مختلف پروٹوکولز سے دونوں ممالک کے تعلقات کی نوعیت ظاہر ہوتی ہے، چونکہ امریکا اور چین کے تعلقات کشیدہ ہیں اس لیے ٹرمپ کے لیے ژونگ نان ہائی تک رسائی اور اعلیٰ سطح کے استقبال کا مقصد اعتماد سازی تھا۔

چینی میڈیا کا کہنا ہےکہ پیوٹن کے لیے وزیر خارجہ کی سطح پر استقبال اور روایتی مقام پر قیام اس گہرے باہمی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے جو ماسکو اور بیجنگ کے درمیان پہلے سے قائم ہے اور جس کے اظہار کے لیے نمایاں علامتی اقدامات کی ضرورت نہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق پیوٹن اس سے قبل بھی ژونگ نان ہائی کا دورہ کر چکے ہیں جس کا ذکر شی جن پنگ نے جمعے کو ٹرمپ کو اس کمپاؤنڈ کا دورہ کراتے ہوئے کیا تھا۔

پیوٹن کا یہ دورہ چین اور روس کے درمیان ’ہمسائیگی اور دوستانہ تعاون کے معاہدے‘ کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر بھی ہو رہا ہے جو دونوں ممالک کے تعلقات کی بنیاد سمجھا جاتا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
دنیا
امریکی وزیر خزانہ کو دورہ چین میں ہزیمت کا سامنا، سکیورٹی اہلکاروں نے روک لیا
DAILY MITHAN May 20, 2026
دنیا
ڈیموکریٹک رکن کانگریس نے ایران جنگ پر سوالات کرکے کمانڈر سینٹرل کمان کو لاجواب کردیا
DAILY MITHAN May 20, 2026
دنیا
امریکا نے یورپ میں تعینات بریگیڈ کومبیٹ ٹیمز کی تعداد کم کردی
DAILY MITHAN May 20, 2026
دنیا
مودی آزاد عالمی میڈیا کا سامنا کیوں نہیں کرتے؟ ناروے میں خاتون صحافی نےبھارتی وزیر اعظم کو آئینہ دکھا دیا
DAILY MITHAN May 20, 2026
دنیا
ایران کا عظیم اور با اثر طاقت کے طور پر ابھرنا براہ راست آبادی میں اضافے سے جڑا ہے: سپریم لیڈر
DAILY MITHAN May 20, 2026
دنیا
نیویارک میں خاتون کھلے مین ہول میں گرنے سے ہلاک
DAILY MITHAN May 19, 2026
دنیا
نفسیاتی مسائل کے باعث اسرائیلی فوج چھوڑنے والے اہلکاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ
DAILY MITHAN May 19, 2026
دنیا
بھارتی سپریم کورٹ نے آوارہ کتوں کو مارنے کی اجازت دے دی
DAILY MITHAN May 19, 2026
دنیا
منگنی کی تقریب میں شرکت کیلئے جانیوالی بس ٹرک سے ٹکرا گئی، 13 افراد ہلاک
DAILY MITHAN May 19, 2026
دنیا
بھارتی عدالت نے مدھیہ پردیش کی تاریخی مسجدکو مندر قرار دیدیا
DAILY MITHAN May 19, 2026
دنیا
ایران نے نیک نیتی سے مذاکرات نہ کیے تو صدر ٹرمپ ضروری فیصلہ کریں گے: نائب ترجمان وائٹ ہاؤس
DAILY MITHAN May 19, 2026
دنیا
ٹرمپ کی ایران کا نام و نشان مٹانے کی دھمکی، عالمی منڈیاں لرز اٹھیں
DAILY MITHAN May 19, 2026
دنیا
اسلاموفوبیا امریکا بھر میں مسلم کمیونٹی کیلئے خطرہ بنا ہوا ہے: ظہران ممدانی
DAILY MITHAN May 19, 2026
دنیا
امریکا نے بھارت کیلئے اپاچی ہیلی کاپٹر سپورٹ سروسز اور آلات کی منظوری دے دی
DAILY MITHAN May 19, 2026
دنیا
رواں برس خطبہ حج مسجد نبوی ﷺکے امام و خطیب شیخ علی الحذیفی دیں گے
DAILY MITHAN May 18, 2026
دنیا
ایران جنگ کے باعث امریکی میزائل ذخائر متاثر، پینٹاگون نے 10 ہزار میزائل خریدنے کا معاہدہ کرلیا
DAILY MITHAN May 18, 2026
دنیا
یو اے ای میں بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے نئے قانون کا نفاذ
DAILY MITHAN May 18, 2026
دنیا
اقلیت مخالف سرگرمیوں کے الزامات، بھارتی دہشتگرد تنظیم آر ایس ایس شدید عالمی دباؤ میں آگئی
DAILY MITHAN May 18, 2026
دنیا
افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیم داعش خراسان یورپ کیلئے سنگین خطرہ قرار
DAILY MITHAN May 18, 2026
دنیا
سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ سیزن کی تاریخوں کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN May 18, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی میں تاجر کو زدوکوب کرنے کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اےکو عہدے سے ہٹا دیا گیا
DAILY MITHAN May 20, 2026
پاکستان
ثنا یوسف قتل کیس کا فیصلہ آگیا، ملزم عمر حیات کو سزائے موت سنادی گئی
DAILY MITHAN May 19, 2026
پاکستان
سیاست نہ کرنے کی یقین دہانیوں کے بعد بشریٰ فیملی کیلئے ریلیف
DAILY MITHAN May 19, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت کا زمینداروں سے 2 لاکھ 25 ہزار ٹن گندم خریدنے کا اعلان
DAILY MITHAN May 19, 2026