Skip to content
  • Monday, 18 May 2026
  • 9:45 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • خیبر پختونخواکے مسائل پر پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک پیج پر، وفاق سے صوبےکے حقوق ادا کرنےکا مطالبہ کردیا

حالیہ پوسٹس

  • ایران جنگ کے باعث امریکی میزائل ذخائر متاثر، پینٹاگون نے 10 ہزار میزائل خریدنے کا معاہدہ کرلیا
  • خیبر پختونخواکے مسائل پر پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک پیج پر، وفاق سے صوبےکے حقوق ادا کرنےکا مطالبہ کردیا
  • رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملکی آئی ٹی برآمدات 3 ارب 80 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں
  • اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کیلئے سزائے موت کا امتیازی قانون نافذ کردیا
  • لمبی اور صحت مند زندگی کیلئے ہر ہفتے کتنی ورزش کرنا چاہیے؟
پاکستان

خیبر پختونخواکے مسائل پر پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک پیج پر، وفاق سے صوبےکے حقوق ادا کرنےکا مطالبہ کردیا

DAILY MITHAN May 18, 2026 0


خیبر پختونخواکے مسائل پر پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک پیج پر، وفاق سے صوبےکے حقوق ادا کرنےکا مطالبہ کردیا

فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کے مسائل پرپاکستان تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ، پیپلز پارٹی کے گورنر اور ن لیگ کے اپوزيشن لیڈر  ایک پیج پر آگئے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور اپوزیشن لیڈر عباداللہ خان نے مشترکا پریس کانفرنس میں وفاق سے صوبے کے حقوق ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

 گورنر فیصل کریم کنڈی نے وفاق کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ہمارا گناہ یہ ہےکہ ہم آپ کو گیس اور بجلی پیدا کرکے دے رہے ہیں؟

گورنر خیبرپختونخوا کاکہنا تھا کہ ہم ریاست کو سستی گیس اور بجلی دے رہے ہیں، مائینز ہمارے پاس ہیں، ہمیں پانی کا شیئر مل جائےتو  ہمیں گندم لینی کی ضرورت نہیں، درخواست ہےکہ اس مسئلے پر نوٹس لیں، ہمارے صوبےکیساتھ زیادتی ہوگی تو ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا دہشتگردی کےخلاف ہم جنگ لڑ رہےہیں، پولیس اور آرمی جوانوں کے جنازے اٹھا رہے ہیں، صوبے کے لیے ہر ایک کے ساتھ بیٹھنے کو ہمیشہ تیار ہوں، وفاق اگر اس صوبے کا حق نہ دے تو یہ زیادتی ہوگی۔

گورنر بولے ایک طرف پیٹرول اور بجلی پرعوام سےقربانی مانگی گئی، دوسری جانب سی این جی پر بھی امتحان لیا جارہاہے، وفاق کے ساتھ رابطے میں ہوں، وفاق کو باربار کہا کہ یہ ہمارے صوبےکےساتھ زیادتی ہے، یہ رویہ بند ہونا چاہیے،۔

انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کرتے ہوئے کہا صوبےکے مسائل کےحل میں بھی شہباز کی اسپیڈ سےکام کریں، یہاں غریب کو روٹی نہیں ملےگی، سی این جی نہیں ملےگی تو یہ کہاں جائیں گے؟ اس وقت بڑے بھائی کا کردار کمزور  ہے، بڑے بھائی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

وفاق کامختلف منصوبوں میں ہمارے ساتھ رویہ غیرقانونی وغیرآئینی ہے: سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پریس کانفرنس کے دوران وفاقی حکومت کے مختلف منصوبوں میں رویےکو  غیرقانونی و غیرآئینی قرار دیا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نےکہاکہ صوبے کو آٹا فراہم نہيں کیا  جارہا، ہم ریاست کو سستی گیس اور بجلی دے رہے ہیں لیکن ہمارے سی این جی اسٹیشنز  بند کیے جا رہے ہيں۔

سہیل آفریدی نے وزیراعظم کو سی این جی اسٹیشنز کی بندش پر خط بھی لکھ دیا  اور کہا کہ سی این جی بندش سے ہزاروں افراد کے روزگار  متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا  میرا سب سے ایک ہی مطالبہ ہےکہ غیرقانونی اقدامات میں وفاقی حکومت کا ساتھ نہ دیں، صوبے میں وفاق کی کاموں کے  لیے ہم بریج فنانسنگ بھی کررہے ہیں،  صوبے میں گیس کی بندش مکمل طور پر غیر قانونی اقدام ہے،  گیس بندش کے سلسلے میں کسی بھی غیر آئینی اقدام میں وفاق کا ساتھ نہ دیں، وفاق نےکے پی سے زیادتی کرتے ہوئے قبائلی اضلاع کے 12 ارب روپے بھی کاٹے ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا اجلاس کے دوران میں نے صوبےکی بدامنی کا حل بتایا تھا،  بد قسمتی سےمیری کسی بھی تجویز پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔

سہیل آفریدی بولے مداخلت بند ہو اور کے پی حکومت کےساتھ مل کر حکمت عملی بنائیں تو 100 دن میں امن قائم ہوگا، حقائق ایک طرف ہیں اور  یہ دوسری جانب جا رہے ہیں،  جب رویے ایسے رہیں گے تو حالات بھی ٹھیک نہیں ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی  نے کہا پورے پاکستان کو  آئین کی کتاب نے جوڑا ہوا ہے،  پاکستان کے 45 فیصد جنگلات ہمارا صوبہ رکھتا ہے،  آرٹیکل 158 میں صاف لکھا ہے جو صوبہ گیس پیداکر رہا ہے پہلا حق اس صوبےکا ہے،  بند کمروں کے فیصلے ہم پر مسلط کیے جا رہے ہیں، خیبر پختونخوا کے عوام کو مجبور نہ کیا جائے۔

وفاقی حکومت کام کر رہی ہے لیکن مسائل بھی توجہ طلب ہیں: اپوزیشن لیڈر

خیبرپختونخوا  اسمبلی میں  اپوزیشن لیڈر عباد اللہ نے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ وفاقی حکومت کام کر رہی ہے لیکن مسائل بھی توجہ طلب ہیں۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سب کو اکھٹا کرنے پر اسپیکر کے پی اسمبلی کا شکریہ بھی ادا کیا۔؎

اپوزیشن لیڈر عباداللہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے اور ہم سب مل کر اپنا ان پُٹ دیں گے، 



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
بھارت نے دوبارہ للکارا تو اس کا جغرافیہ بدل کر اسے تاریخ کا حصہ بنادیں گے: خواجہ آصف
DAILY MITHAN May 18, 2026
پاکستان
شہدادپور ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے پنجاب جانیوالی پاک بزنس ٹرین کو حادثہ، اپ ٹریک بند
DAILY MITHAN May 18, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا شکوہ
DAILY MITHAN May 17, 2026
پاکستان
ذرائع آمدن سے زائد اثاثے، ایف بی آر کو سرکاری ملازمین کیخلاف تحقیقات کا اختیار دیا جائے گا
DAILY MITHAN May 15, 2026
پاکستان
تائیوان چین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے، ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان
DAILY MITHAN May 15, 2026
پاکستان
28 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، ہماری سپورٹ کے بغیر آئینی ترمیم اور بجٹ پاس نہیں ہوسکتا: بلاول
DAILY MITHAN May 14, 2026
پاکستان
پاکستان نے بھارت میں مذاکرات کی باتیں کرنے والی آوازوں کو مثبت پیش رفت قرار دیدیا
DAILY MITHAN May 14, 2026
پاکستان
امریکا نے پاکستان کو 450 سے زائد تاریخی و ثقافتی نوادرات واپس کر دیے
DAILY MITHAN May 14, 2026
پاکستان
کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے دوران گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ سے شہری اذیت میں مبتلا
DAILY MITHAN May 14, 2026
پاکستان
قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان اقبال آفریدی اور جنید اکبر آپس میں لڑ پڑے
DAILY MITHAN May 14, 2026
پاکستان
بارکھان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں سکیورٹی فورسزکے 5 اہلکار شہید،7 دہشتگرد بھی ہلاک
DAILY MITHAN May 13, 2026
پاکستان
افغانستان ہندوتوا کی پراکسی بنا ہوا ہے، دہلی اورکابل میں کوئی فرق نہیں: خواجہ آصف
DAILY MITHAN May 13, 2026
پاکستان
ایوان صدر میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں تقسیم اعزازات کی تقریب، صدر مملکت نےاعزازات تقسیم کیے
DAILY MITHAN May 13, 2026
پاکستان
پاکستان ڈیجیٹل سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مقام بنتا جارہا ہے: اسحاق ڈار
DAILY MITHAN May 13, 2026
پاکستان
عمران خان اس وقت جہاں موجود ہیں اسکے ذمہ دار وہ خود ہیں، انکا مستقبل بھی انکے اپنے ہاتھوں میں ہے: رانا ثنا
DAILY MITHAN May 12, 2026
پاکستان
پختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت مختلف شہروں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش، موسم خوشگوار
DAILY MITHAN May 12, 2026
پاکستان
صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، صدر کی مہنگائی کے دباؤ میں کمی، عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کی ہدایت
DAILY MITHAN May 12, 2026
پاکستان
کوہاٹ کے قریب بہادر شہری نے اپنی جان قربان کرکے مقامی آبادی کو بڑی تباہی سے بچا لیا: سکیورٹی ذرائع
DAILY MITHAN May 11, 2026
پاکستان
بجلی اتنی سستی کرنے جارہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں محفوظ کرکے رات کو استعمال کرسکیں گے، اویس لغاری
DAILY MITHAN May 11, 2026
پاکستان
پیٹرول زیادہ مہنگا ہونے کہ وجہ 117 روپے فی لیٹر لیوی کا نفاذ ہے، حکام پیٹرولیم ڈویژن
DAILY MITHAN May 11, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
خیبر پختونخواکے مسائل پر پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک پیج پر، وفاق سے صوبےکے حقوق ادا کرنےکا مطالبہ کردیا
DAILY MITHAN May 18, 2026
پاکستان
بھارت نے دوبارہ للکارا تو اس کا جغرافیہ بدل کر اسے تاریخ کا حصہ بنادیں گے: خواجہ آصف
DAILY MITHAN May 18, 2026
پاکستان
شہدادپور ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے پنجاب جانیوالی پاک بزنس ٹرین کو حادثہ، اپ ٹریک بند
DAILY MITHAN May 18, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا شکوہ
DAILY MITHAN May 17, 2026