غزہ میں اسرائیلی حملے کے دوران حماس کے اعلیٰ ترین عسکری کمانڈرعزالدین الحداد شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ شہر کے محلے رمل میں عمارت پر فضائی حملہ کیا۔
اس حوالے سے اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ حملے میں القسام کا سینئر رکن عزالدین الحداد کو نشانہ بنایا گیا جس میں وہ شہید ہوگئے، عزالدین الحداد القسام بریگیڈ کی 5 رکنی سپریم کونسل کے آخری رکن تھے۔ حماس کی جانب سے عزالدین الحداد کی شہادت کے حوالے سے تاحال کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق عز الدین الحداد کو حماس کے عسکری ونگ کا سربراہ اور 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کے اہم منصوبہ سازوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور وہ اسرائیل کو سب سے زیادہ مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھے۔
اس کے علاوہ عمارت پرحملے میں ایک کار کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں 4 افراد شہید ہوئے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ہاتھوں تباہ غزہ میں ملبے سے تمام لاشیں تاحال نہ نکالی جاسکیں، غزہ میں زیادہ ترعمارتیں تباہ ہیں یا پھر بری طرح متاثر ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں ایک ہی خاندان کے 132افراد شہید ہوئے۔


























Leave a Reply