بیجنگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کے موقع پر منعقد کی گئی استقبالیہ تقریب میں ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا۔
صدر ٹرمپ گریٹ ہال آف دی پیپل کے باہر استقبالیہ تقریب میں پہنچے جہاں چینی صدر نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا۔
چینی صدر نے امریکی صدر کا خیرمقدم کیا ، کابینہ سے تعارف کرایا جس کے بعد چینی اور امریکی صدور گریٹ ہال آف دی پییل کی عمارت کے اندر چلے گئے۔
امریکی صدر ٹرمپ کچھ دیر بعد چینی صدر سے ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچے تھے۔
بیجنگ پہنچنے پر چینی نائب صدر ہان ژینگ نے امریکی صدر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چین میں امریکی سفیر، امریکا میں چینی سفیر اور چین کے ایگزیکٹو نائب وزیرخارجہ ما ژاؤشو بھی موجود تھے۔
ٹرمپ کے ساتھ ان کے سرکاری جہاز میں آنے والوں میں ان کے بیٹے ایرک ٹرمپ، ان کی بہو لارا ٹرمپ اور ایلون مسک بھی شامل تھے۔
چینی میڈیا کے مطابق اپنے دورے میں امریکی صدر چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔


























Leave a Reply